کھڑی شریف،عوام کے مسائل حل کر انا اولین ترجیجی ہے
  13  فروری‬‮  2018     |      کشمیر

کھڑی شریف (نمائندہ اوصاف) عوام کے مسائل حل کر انا اولین ترجیجی ہے ۔ وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں ضلع میرپور کے تمام حلقوں کے مسائل حل کریں گے میاں نواز شریف نے جہاں پاکستا میں تعمیر وترقی اور ملکی عزت وقار میں اضافہ کیا ۔ وہاں تحریک آزادی کشمیر اور کشمیر یوں کے موقف کی دوٹوک حمایت کی لودھراں کے ضمی الیکشن میں عوام نے مسلم لیگ ن کے حق میں فیصلہ دے دیا ان خیالات کا اظہار ایڈمنسریٹر ضلع میرپور چوہدری عبدالمالک نے میاں محمد بخش پریس کلب کھڑی شریف کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ کہ لوگوں کی اکثریت آج بھی قائد پاکستان

میاں نواز شریف اور(ن ) لیگ کے ساتھ ہے ، چوہدری عبدالمالک نے کہا کہ وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں انشاء اللہ پورے خطہ کشمیر سمیت ضلع میرپور میں ریکارڈ تعمیر وترقی ہوگی اور میگا پروجیکٹ مکمل کیے جائیں گے جن کی تکمیل سے عوام کا معیارزندگی بہترہوگا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے ایجنڈے میں تحریک آزادی کشمیر اولین ترجیحیات میں شامل ہے وہ وقت دور نہیں جب مسئلہ کشمیر ، کشمیر ی قوم کی امنگوں کے مطابق حل ہوگا ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved