ضمنی الیکشن لودھرا ں میں کامیابی عوامی اعتماد کا نتیجہ ہیں،راجہ محمد فیاض
  13  فروری‬‮  2018     |      کشمیر

اسلام گڑھ (نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے رہنما راجہ محمد فیاض نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن لودھرا ں میں کامیابی عوامی اعتماد کا نتیجہ ہیں ۔نواز شریف اور مسلم لیگ ن پاکستان عوام کی ضرورت ہے ملکی ترقی اور سلامتی کے لئے مسلم لیگ ن کی حکومت ہر ممکن کوشش کررہی ہے عوام نے جو اعتماد کیا اس سے بحال رکھنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان کے ضمنی الیکشن میں

مسلم لیگ ن کی کامیابی کے حوالے سے چنار پریس کلب اسلام گڑھ سینئر صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ عوام ہمیشہ مسلم لیگ ن کے ساتھ ہیں اور مسلم لیگ ن ہمیشہ عوام کے ساتھ ہیں یہی وجہ ہے کہ پاکستان کے ضمنی الیکشن میں تمام تر مخالفت اور سازشوں کے باوجود مسلم لیگ ن کا بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئی ہے


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved