چکسواری ،ِباوا محمد شریف بر طا نیہ میں کچھ عرصہ قیام کرنے کے بعد واپس اپنے گھر میرہ خا نہ آباد پہنچ گئے
  13  فروری‬‮  2018     |      کشمیر

چکسواری ( سپیشل رپورٹر) آل جمو ں و کشمیر مسلم کانفر نس کے مرکزی ممبر مجلس عاملہ باوا محمد شریف بر طا نیہ میں کچھ عرصہ قیام کرنے کے بعد واپس اپنے گھر میرہ خا نہ آباد پہنچ گئے تفصیلات کے مطابق باو محمد شریف مسلم کانفرنسی رہنما جو اپنے چاچا زاد بھائی محمد بوستان کی شدید علالت کے باعث ان کی ملاقات کے لئے کچھ عرصہ قبل لیڈز بر طا نیہ گئے تھے کچھ عرصہ بعد محمد بوستان لیڈز برطا نیہ میں ہی انتقال کرگئے تھے ان کی وفات کے بعد باو محمد شریف واپس اپنے گھر میرہ خا نہ آ باد میں پہنچ گئے ہیں جہا ں ان کے رشتہ دار عزیز وقارب محمد بوستا ن کی تعزیت کیلئے ان کے گھر افسوس کرنے آ رہے ہیں

اس موقع پر بابو محمد یونس سابق بینک منیجر واجد محمود سہگل مر زا محمد نذیر محمد معروف نے ان کے گھر جاکر دلی ہمدردی اور افسو س کا اظہار کیا اور مر حوم کے ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت اور پسما ن گا ن کے لئے صبر وجمیل کی دعا کی ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved