بھارت دنیاکا مکار اور ظالم ملک ہے،چوہدری بابر شہزاد
  13  فروری‬‮  2018     |      کشمیر

میرپور(نامہ نگار)سابق ڈپٹی ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن میرپور چودھری بابر شہزادنے کہاہے کہ بھارت دنیاکا مکار اور ظالم ملک ہے ۔ بھارتی الزام تراشی پر عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہیے۔ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں ظلم اور جبراور انتہاپسندی کی کارروائیاں کررہاہے ۔ اقوام متحدہ اور بین الاقوامی طاقتوں کی خاموشی سے جنوب ایشیاء میں امن کوشدید خطرات لاحق ہیں اگر اقوام متحدہ نے کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق نہ دیاتو جنوب ایشیاء ہولناک تباہی سے دوچار ہوجائے گا۔ حق خودارادیت کشمیریوں کابنیادی حق ہے جب تک کشمیریوں کوبھارت کے چنگل سے آزادی نہیں مل جاتی اس وقت تک کشمیری بھارت کے

خلاف سراپااحتجاج رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ چودھری بابر شہزاد نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر ظلم و جبر کر رہا ہے جو کسی صورت برداشت نہیں کرئینگے۔انہوں نے کہا کشمیری اپنا حق حق خود ارادیت لینے کی خاطر لاکھوں قیمتی جانوں کے نذرانے دے چکے ہیں اور جب تک آزادی نہیں ملتی آزادی کی تحریک جاری و ساری رہے گی۔انہوں نے کہا بھارت کی سب چالیں ناکام ہو چکی ہیں آزادی کشمیریوں کے منزل ہے جو وہ حاصل کر کے رہیں گئے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved