میرپور،تاجروں کے الیکشن سے قبل ہی چوہدری نعیم کی مضبوط وکٹیں گرنے لگیں
  13  فروری‬‮  2018     |      کشمیر

میرپور(بیورورپورٹ)تاجروں کے الیکشن سے قبل ہی چوہدری نعیم کی مضبوط وکٹیں گرنے لگیں، چوہدری محمود کا ایک اور کاری وار ،سیکٹر ڈی ون ذیلی تنظیم کے نائب صدر نے بھی اتحاد گروپ میں شمولیت کا اعلان کر دیا انجمن تاجراں اتحاد گروپ کی پوزیشن مستحکم،،آئندہ الیکشن میں اتحاد گروپ کی جیت یقینی ہو گئی،میرپور شہر بھر سے تاجر جوق در جوق اتحاد گروپ کی چھتری تلے جمع ہونے لگے ، چوہدری محمود کی نئے شامل ہونیوالے تاجروں کو مبارکباد اور انھیں اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی ،چوہدری محمود احمد نے کہا کہ تاجر برادری کی فلاح و بہبود اور انکے مسائل حل کرنا ہمارا منشورہے، ڈی ون کے تاجر وں نے اتحاد گروپ کے حق میں فصلہ دیکر ثابت کر دیا ہے آئندہ الیکشن میں اتحاد گروپ کی فتح یقینی ہے اور مخالف گروپ کو عبرت ناک شکست ہو گی۔ ان خے الات کا اظہار انھوں نے سیکٹر ڈی ون ذیلی تنظیم کے نائب صدر کی اتحاد گروپ میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پرصدر مرکزی انجمن تاجراں اتحاد گروپ چوہدری محمود احمد نے کہا کہ خود ساختہ اور نام نہاد لیڈر شہریوں اور تاجروں کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ آج انکے قریبی ساتھی انھیں ایک ایک کر کے چھوڑ رہے ہیں ، چوہدری محمود احمد نے تاجروں سے

اپیل کی کہ وہ الیکشن میں اپنے ووٹ کا درست استعمال کریں تاکہ ایک مخلص قیادت سامنے آ سکے جو انکے ساتھ ہمدردی رکھتی ہو اور انکے مسائل حل کروا سکے،چوہدری محمود احمد نے کہا کہ میرپور کے شہری اور تاجر باشعور ہو چکے ہیں اور وہ بخوبی جانتے ہیں ان کے مسائل کے حل کیلئے کون کون پیش رہا ہے ،انشاللہ آئندہ الیکشن میں ان ڈمی تنظیموں کو جوسیاسیوں کی آلہ کار بنی ہوئی ہیں کو چھٹی کا دودھ یاد دلا دینگے،چوہدری محمود احمد کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ شہری مسائل ہوں یا تاجروں کے ۔انکے حل کیلئے صف اول کا کردار ادا کیا ،اسی لیے میرپور کی تاجر برادری ہمارے پروگرام اور منشور کی مکمل حمایت کر رہی ہے ،چوہدری محمود احمد نے کہا ہے کہ بعض تانگہ تنظیمیں جنھیں اپنی تنظیم مکمل کرنے کیلئے عہدیدار نہیں ملتے ،وہ صرف اخباری بیان اور فوٹو سیشن تک محدود ہیں ،چوہدری محمود احمد نے کہا کہ تاجروں کا تحفظ میری اولین ترجیح ہے


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved