پیر‬‮   19   فروری‬‮   2018
ہماری اتحادویکجہتی بھارت کاغرورخاک میں ملادیگی،راجہ نصیر احمد
  13  فروری‬‮  2018     |      کشمیر

کوٹلی (وقا ئع نگار )پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما،سابق وزیر،ممبراسمبلی راجہ نصیراحمدخان نے کہاہے کہ ہماری اتحادویکجہتی بھارت کاغرورخاک میں ملادیگی بھارت کنٹرول لائن پربلااشتعال فائرنگ کرکے نہتے شہریوں کوشہیداورزخمی کرکے جنوبی ایشیاء کوخطرات سے دورچارکررہاہے مقبوضہ کشمیرکے اندرجاری تحریک آزادی کشمیربھارت کے لیے دردسربن چکی ہے بہت جلدبھارت کومقبوضہ کشمیرپرسے اپنا تسلط ختم کرناہوگابھارت طاقت سے مقبوضہ کشمیرکے عوام کوزیادہ دیرتک اب غلام نہیں رکھ سکتامقبوضہ جموں وکشمیرکی کٹھ پتلی اسمبلی میں نیشنل کانفرنس کے ممبراسمبلی محمداکبرلون کی طرف سے پاکستان زندہ بادکے نعروں نے بھارت کے ایوانوں میں کھلبلی مچادی ہے بھارت بین الاقوامی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کرتے ہوئے کشمیریوں پرظلم وبربریت ڈھارہاہے آزادی کی جدوجہدکرنے والے پرامن اورنہتے کشمیریوں پرجدیدترین اورہیوی مشینری کااستعمال کرکے قتل وغارت کررہاہے بھارت ایک منصوبہ بندی کے تحت مقبوضہ کشمیرمیںآبادی کاتناسب تبدیل کررہاہے بھارت نے 7لاکھ سے زائدفوج مقبوضہ کشمیرمیں داخل کی ہوئی ہے اورہرروزماؤں،بہنوں،بیٹیوں،بزرگوں بچوں اورنوجوانوں پرظلم وستم کے پہاڑتوڑرہاہے عالمی برادری بھارت کے مظالم کانوٹس لیتے ہوئے بھارت پردباؤڈالے کہ وہ مقبوضہ کشمیرسے اپنی افواج واپس بلائے اورکشمیریوں کوان کابنیادی حق حق خودارادیت دے ،ہم مقبوضہ کشمیرکے بہن بھائیوں کویہ پیغام دیتے ہیں کہ وہ جدوجہدآزادی میں اکیلے نہیں ہیں بلکہ آزادکشمیراورپاکستان کے عوام اورحکومت ان کی سیاسی،اخلاقی اورسفارتی حمائت جاری رکھے ہوئے ہے اورمقبوضہ کشمیرکی آزادی کے لیے ہم کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرینگے مقبوضہ کشمیرمیں رہنے والے بہن بھائیوں سے ہمارارشتہ کوئی نہیں توڑسکتا مقبوضہ کشمیرکے عوام کی محبت کااندازہ اس بات سے لگایاجاسکتاہے کہ جب بھی وہاں کوئی شہیدہوتاہے تواسے پاکستان کے پرچم میں لپیٹ کردفن کیاجاتاہے مقبوضہ کشمیرپاکستان کاحصہ ہے اوردنیاکی کوئی طاقت اسے ہم سے جدانہیں کرسکتی کشمیریوں کی نسل درنسل چلنے والی جدوجہدآزادی انشاء اللہ تعالیٰ اپنے منطقی انجام کوپہنچنے والی ہے آزادی کشمیریوں کابنیادی حق ہے اوراس حق سے انہیں کوئی محروم نہیں رکھ سکتابھارتی ظلم وستم کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کرسکتے ان خیالات کااظہارانہوں نے بھارتی افواج کی طرف سے ضلع کوٹلی کے مختلف سیکٹرزمیں بلااشتعال کی جانے والی فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ بھارتی فوج آئے روز کنٹرول لائن پر فائرنگ کر کے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہی ہے بھارت کومقبوضہ کشمیرکے اندراپنی واضح شکست نظرآرہی ہے اسی لیے وہ لائن آف کنٹرول پربسنے والے نہتے شہریوں پربزدلانہ کاروائیاں کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کررہاہے لیکن بھارت یادرکھے کہ کشمیری ڈرنے،جھکنے اوربکنے والے نہیں غیرت مندکشمیری آزادی اورپاکستان سے الحاق کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے دے رہے ہیں انڈین آرمی کی بزدلانہ کاروائیاں تحریک آزادی کشمیر کو ختم نہیں کر سکتیں بھارت جتنے مرضی مظالم ڈھائے وہ تحریک آزادی کشمیر کو ختم نہیں کر سکتا کشمیری عوام اقوام متحدہ کہ قرادادوں کے مطابق کشمیر کا حل چاہتے ہیں بھارت جبر اور طاقت کے زور پر زیادہ دیر تک کشمیریوں کو یرغمال نہیں بنا سکتا مقبوضہ کشمیر میں نہتے شہریوں پر بھارتی قابض فوج کے ظلم اور بربریت پر عالمی برادری کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے بزدل بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر کنٹرول لائن پر سول آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کر رہا ہے کنٹرول لائن پربسنے والے کشمیریوں کے حوصلے بلندہیں کشمیری عوام افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں لاکھوں ماؤں بہنوں بیٹیوں کاخون رائیگاں نہیں جائے گا بھارت لائن آف کنٹرول پربسنے والے نہتے اورمعصوم کشمیریوں پر گولہ باری کوبندکرے ورنہ

بھارت کومعصوم اوربے گناہ کشمیریوں کے ایک ایک خون کے قطرے کاحساب دیناپڑے گا انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام سترسال سے اپنے حق کی جنگ لڑرہے ہیںآزادی کشمیریوں کابنیادی حق ہے مسلم دنیاکوبھارت کے توسیع پسندانہ عزائم کے آگے بندباندھناچاہیے جنوبی ایشیاء کوتباہی سے بچانے کے لیے مسئلہ کشمیرکاحل بہت ضروری ہے انہوں نے کہا کہ بھارت جتنامرضی ظلم وستم کرلے لیکن وہ کشمیریوں کے دلوں سے جذبہ آزادی اورپاکستان کی محبت ختم نہیں کرسکتاکشمیری اپنے بنیادی حق آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں اوروہ وقت دورنہیں جب مقبوضہ کشمیرآزادہوکرپاکستان کاحصہ بنے گا لاکھوں ماؤں بہنوں بیٹیوں بزرگوں بچوں کی قربانیوں کاخون رنگ لائے گابھارتی افواج کی فائرنگ کاجواب ہماری جرات منداوربہادرافواج پاکستان بھرپورطریقے سے دے رہی ہے دنیاکی کوئی طاقت کشمیریوں کوآزادی کی نعمت سے محروم نہیں کرسکتی لائن آف کنٹرول،ورکنگ باؤنڈری پرمسلسل بھارتی گولہ باری سے پرامن شہریوں کاقتل عام بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم اورجنگی جنون کامنہ بولتاثبوت ہے اقوا م عالم مقبوضہ کشمیرمیں بگڑتی ہوئی صورتحال اورنہتے کشمیریوں پرڈھائے جانے والے مظالم کانوٹس لیتے ہوئے بھارت پردباؤڈالے کہ وہ مقبوضہ کشمیرسے اپنی افواج کوواپس بلائے ۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرکی کٹھ پتلی اسمبلی میں پاکستان زندہ بادکے نعروں کے بعدبھارت کوہوش کے ناخن لینے چاہیں کشمیریوں کی رگ رگ میں بھارت کے لیے نفرت اورپاکستان سے محبت بھری ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved