حویلی ،پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن اور نرسنگ سٹاف نے آج سے مکمل کام چھوڑ ہڑتال کا اعلان کر دیا
  13  فروری‬‮  2018     |      کشمیر

حویلی (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ آزاد کشمیر ڈاکٹر چوہدری محمد بشیر پر شرپسند عناصر کی جانب سے حملہ کرنے پر ضلع حویلی کے ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ، پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن اور نرسنگ سٹاف نے آج سے مکمل کام چھوڑ ہڑتال کا اعلان کر دیا ۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت فوری طور پر ان شرپسند عناصر کو گرفتار کر کے ان کے خلاف کارروائی کرے جنہوں نے آزاد کشمیر کے ایک دیانتدار آفیسر پر حملہ کیا اس موقع پر پیرامیڈیکل

ایسوسی ایشن ضلع حویلی کے صدر چوہدری کرامت حسین ، سینئر نائب صدر طارق محمود ، سید منور حسین کاظمی اور دیگر نے DG ہیلتھ پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جب تک اس حملے میں ملوث افراد کو گرفتار کر کے قرار واقع سزا نہیں دی جاتی اُس وقت تک ہم اپنی ڈیوٹیوں پر حاضر نہیں ہوں گے او ر اس کے لیے ہم سڑکوں پر بھی بھرپور احتجاج کریں گے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved