کشمیری بھارت سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں رکھنا چاہتے، شبیر ڈار
  21  مئی‬‮  2018     |      کشمیر

سرینگر ۔ (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں مسلم کانفرنس کے چیئرمین شبیر احمد ڈار نے کہا ہے کہ کشمیری عوام نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے کا مکمل بائیکاٹ کر کے ثابت کر دیاہے کہ وہ بھارت کے ساتھ کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں رکھنا چاہتے ہیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق شبیر ڈار نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کشمیر میں جاری تحریک آزادی شہیدوں کی عظیم قربانیوں اور انکے پاک لہو سے عبارت ہے جس کا متبادل صرف اور صرف بھارت سے مکمل آزادی ہے نہ کہ سڑکیں اور پل۔انہوں نے کہاکہ اقتصادی پیکجوںیا تعمیر و ترقی کے اعلانات سے کشمیریوں کے تحریک آزادی کے آہنی جذبے کو کمزور نہیں کیاجاسکتا ۔شبیر احمد ڈار نے کہاکہ مخلوط انتظامیہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حق میں بلند ہونے والی ہر ایک آواز کو بند کرنے پر تلی ہوئی ہے۔ مقبوضہ علاقے میں بی جے پی اور پی ڈی پی کی کٹھ پتلی انتظامیہ نے نہتے کشمیریوں پر ظلم وتشدد کے

تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ کشمیر میں یا تو قبرستان آباد کئے جارہے ہیں یاجیل خانے۔انہوں نے واضح کیاکہ بھارت اور اسکی انتظامیہ کا ظلم و جبر اب آخری حدوں کو چھو رہا ہے ۔تاہم وہ کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کمزور کرنے میں ناکام رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ اب بھارت کیلئے یہی بہتر ہے کہ وہ کشمیر سے اپنا بوریہ بستر سمیٹ لیں اور اپنے ملک کی فکر کرے ۔انہوں نے کشمیری نظربندوں جذبہ حریت کو سلام پیش کرتے ہوئے کہاکہ پوری قوم کو ان پر فخر ہے ۔ حریت رہنماء نے کٹھ پتلی انتظامیہ کی طرف سے کشمیری طلباء ، نوجوانوں اوردیگرحریت پسندوں پر کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے وحشیانہ نفاذ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ریاستی دہشت گردی کی بد ترین مثال قراردیا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved