میرپور میں بھکاریوں کا مضبوط نیٹ ورک قائم، لوگوں کا جینامحال کر دی
  17  جولائی  2018     |      کشمیر

میرپور(منورا قبال رانجھا)میرپور میں بھکاریوں کا راج، بھیک مانگنے والے زبردستی خریداری کیلئے آنے والوں سے بھیک وصول کرنے لگے ۔ کم عمر بچوں کی بھی بڑی تعداد بھیک مانگنے والوں میں شامل ۔میرپور میں بھکاریوں کا مضبوط نیٹ ورک قائم پولیس کا رروائیاں بھی بھکاریوں کا زور نہ توڑ سکیں۔رات گئے تک بھکاریوں کی ٹولیاں شہر میں موجود رہتی ہیں بھکاری لوگوں کیلئے درد سر بن گئے ۔ عوامی وکاروباری حلقوں کا بھکاریوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ ۔میرپور میں بھکاریوں کے گروہ نے لوگوں کا جینامحال کر دیا ۔صبح سے لے کر رات گئے تک نہ صرف بھاری عورتوں اور مردوں بلکہ بچوں کی بھی ایک بڑی تعداد میرپور کے بازاروں میں موجود رہتی ہے ۔ جو بھیک

مانگتے نظر آتے ہیں ۔ بھکاریوں کی بڑھتی ہوئی تعداد نے لوگوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ۔ نوجوان لڑکیوں کی بڑی تعداد کی حرکات بھی مشکوک معاشرتی برائیاں پھیلانے میں مصروف شہری وکاروباری حلقوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بھکاریوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ برائیوں کی روک تھام اور مشکلات میں کمی آسکے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved