تازہ ترین  
پیر‬‮   17   دسمبر‬‮   2018

چوہدری طارق فارق بھمبر شہر کی خوبصورتی و ترقی پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں، فیصل جاوید


بھمبر (بیورورپورٹ)مسلم لیگ ن بھمبر کے ضلعی میڈیا کوارڈی نیٹر چوہدری فیصل جاوید نے کہا ہے کہ سنیئر وزیر آزاد حکومت چوہدری طارق فارق بھمبر شہر کی خوبصورتی و ترقی پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں بائی پاس روڈ کی کشادگی اور پیٹرول پمپ کے سامنے خوبصورت چوک کی تعمیر سے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوا جو کہ خوش آئندہے۔انہوں نے کہا کہ صدر مسلم لیگ ن میاں شہباز شریف ، میاں نواز شریف اور ان کے خاندان کوناکردہ گنا ہوں کی سزا دی جارہی پی ٹی آئی کی حکومت نے ان کا نام ای سی ایل میں ڈال کر سیاسی انتقام شروع کردیا ہے جو کہ اسکے دعوئوں کی کھلم کھلا نفی ہے پوری قوم ان کے ساتھ ہے میاں نواز شریف اور اسکے خاندان کو پاکستان کے اندر تعمیر و ترقی خوشحالی لانے امن قائم کرنے اور اندھیروں کو ختم کرنے اور سی پیک جیسے منصوبے لانے کی سزا دی گئی ہے




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں




     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved