تازہ ترین  
پیر‬‮   17   دسمبر‬‮   2018

وادی نیلم چلہانہ کے عمائدین نے پی پی میں شمولیت کا اعلان کر دیا


نیلم (بیورو رپورٹ )وادی نیلم چلہانہ کے عمائدین نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا، بلاول بھٹو اور میاں عبدالوحید کی قیادت پر اعتماد کا اظہار۔ وادی نیلم چلہانہ کے عمائدین جن کا تعلق مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی سے تھا باقاعدہ طور پر پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا علان کر دیا ہے۔ وادی نیلم زیریںعلاقہ چلہانہ پہالیاں سے تعلق رکھنے والے راجہ برادری سیاسی رہنمائوں راجہ ایوب، راجہ منصور خان، راجہ شعیب خان، راجہ غفور، راجہ شریف، راجہ خالد، راجہ حنیف، راجہ عبدالمجید، راجہ منظور، راجہ ممتاز خان، راجہ فراز راجہ فاروق، راجہ حشمت، راجہ سفیر راجہ رفیق، راجہ اشرف خان، راجہ ساجد خان، راجہ رفیق، راجہ شبیر حسین، راجہ سیف اللہ، راجہ تنویز راجہ وسیم نے اپنی برادریوں اور سینکڑوں احباب کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی میں باقاعدہ شمولیت اختیار کر لی ہے۔ زعماء نت تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اور شاہ غلام قادر نے وادی نیلم کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔ وادی نیلم کے وسائل کو ایم ایل اے کی سرپرستی میں لوٹا جا رہا ہے پی ٹی آئی پاکستان میں بری طرح فلاپ ہو چکی ہے عوام اور علاقہ کے مفاد کا تحفظ صرف پیپلز پارٹی اور میاں عبدالوحید ادا کر رہے ہیں۔ سپیکر اسمبلی غلام قادر سے زیادہ موثر میاں عبدالوحید ہیں جن کا برائے راست رابطہ عوام سے ہے۔ پورے ملک کی طرح آزاد کشمیر وادی نیلم میں اب عوام کی نظریں صرف پیپلز پارٹی پر ہیں۔ میاں عبدالوحید نے اپنے دور حکومت میں وادی نیلم کی تعمیر ترقی کے لئے جوکام کئے ہیں۔ وہ نیلم کی عوام کی خوشحالی کے لئے سنگ میل ہیں۔ ملک میں سیاسی جماعت صرف پیپلز پارٹی ہے۔ پیپلزپارٹی کے شانہ بشانہ عوام کے مفادات کا تحفظ اور علاقہ کی خوشحالی کے لئے جہدع جہد کی جائے گی میاں عبدالوحید کے اشارے کے منتظر ہیں۔ ان کا ہراول دستہ بن کر برائی کے سامنے دیوار بن کر کھڑے ہوں گے۔ سابق وزیر تعلیم میاں عبدالوحید نے شمولیت اختیار کرنے والوں کو مبارک باد دی اور ہار پہنائے ہیں ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں عبدالوحید نے کہاکہ وادی نیلم کے تین لاکھ عوام میرے لئے قابل احترام ہیں۔ عوام نے ہمیشہ پیپلزپارٹی کو عزت بخشی ہے ۔ پیپلزپارٹی غریب عوام کی جماعت ہے جس میںکوئی اجارہ دار نہیں ہے۔ وادی نیلم کے حالات ایسے بنا دئیے گئے ہیں کے عوام سوچنے پر مجبور ہو گئے ہیں ایک شخص عوام کو دھوکہ دے کر ان کے حق پر شب خون مار رہا ہے۔ لیکن پیپلزپارٹی چراخ بیگ کو مزید مہلت نہیں دے گی۔ پیپلزپارٹی واحد سیاسی پلیٹ فارم ہے جو مزدور کسان سمیت تمام طبقات کو نمائندگی فراہم کرتی ہے۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آئین قانون مساوات انصاف کی بالادستی کے لئے جہدو جہد کی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری اس وقت پاکستان کی عوام کے لئے امید کی کرن بن چکے ہیں۔ ملک جب بھی عدم استحکام کا شکار ہو پیپلز پارٹی نے ملک کو بچایا ہے




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں




     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved