تازہ ترین  
پیر‬‮   22   اکتوبر‬‮   2018

تحفظ ناموس رسالتؐ کے لیے ہماری جان بھی حا ضر ہے، میاں عمر بخش


میرپور( بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف علماء ومشائخ ونگ آزاد کشمیر کے چیئر مین صاحبزادہ میاں محمد عمر بخش نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت اور عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا بنیادی جز ہے۔تحفظ ناموس رسالتؐ کے لیے ہماری جان بھی حا ضر ہے۔مسلمانوں کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دئینگے۔ پاکستان کے استحکام اور امن کے لیے تمام مذہبی جماعتوں کو ایک پلیت فارم پر جمع ہونا چاہیے۔حضور نبی کریم ؐکا اسوہ حسنہ ہمارے لئے بہترین نمونہ ہے۔ہمیں حضور نبی کریم ؐ کے بتائے ہوئے راستے اور اولیاء اللہ کے نقش قدم پر چل کر ہر میدان میں فتح و نصرت مل سکتی ہے آپس کے تمام فسادات اور جھگڑوں کو چھوڑ کر آخرت کیلئے تیاری کرنا ہوگی ہمیں نماز پنجگانہ کی پابندی ہر ممکن کرنا ہوگی اور نبی پاک ؐ کی سنتوں کو اپنانا ہوگا ۔نبی کریم حضرت محمد ؐ کی تعلیمات پر مکمل عمل پیرا ہوکر ہماری دنیا و آخرت سنور سکتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔صاحبزادہ میاں محمد عمر بخش نے کہااس وقت امت مسلمہ کواتحاد ویکجہتی کی اشد ضرورت ہے ۔ حضور نبی اکرم ؐکی تو قیر عظمت اور اسلام کی سر بلندی کیلئے ہمارے خون کاآخری قطرہ بھی حاضر ہے۔اللہ اور اللہ کے رسولؐ کو ماننے والے دین اسلام کی بقاء سلامتی اور اس کے تحفظ کے لیے اپنے دلوں میں محبت وعقیدت رکھتے ہیں اور ہم کسی طورپربھی دین اسلام اور نبی آخرالزماںحضرت محمدؐ کی ذات پرکوئی حرف نہیں آنے دیں گے ۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved