تازہ ترین  
پیر‬‮   22   اکتوبر‬‮   2018

موجودہ تبدیلی مہنگی ثابت ہوئی، ملک میں اسوقت قوم کی شدید ترین خواہش ہے، چوہدری محمود


میرپور(بیورورپورٹ) انجمن تاجراں اتحاد گروپ کے صدر چوہدری محمود احمد نے کہا ہے کہ موجودہ تبدیلی مہنگی ثابت ہوئی، ملک میں اسوقت قوم کی شدید ترین خواہش ہے کہ فوج آئے اور ملک کا کنٹرول سنبھالے ،لوگ مہنگائی کی وجہ سے سخت پریشان ہیں،ڈالر کہاں پہنچ گیا،سو دنوں میں تقدیر بدلنے کے دعویداروں نے ملک کو بحرانوں میں دھکیل دیا ، وزیراعظم نے چندہ مہم کی ناکامی کے بعد مہنگائی مہم چلائی اور اب قرضہ مہم پر نکل پڑے ہیں، نا تجربہ کار حکمرانوں نے پہلے دو ماہ میں ہی معیشت کا کباڑہ کر دیا ہے،ان خیالات کا اظہار انھوں انجمن تاجراں اتحاد گروپ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،چوہدری محمود احمد نے کہا ہے کہ افواج پاکستان قوم و ملک کا سرمایہ افتخار ہیں۔جب بھی وطن عزیز پر مشکل وقت آن پڑاتو وردی والوں نے ہی ملک کو مشکل گھڑی سے نکالا،سیلاب ہو یا زلزلہ،کسی بھی قدرتی آفت میں یا ایمرجنسی میں پاکستان کے طول و عرض میں فوج کے جوان عوام کی مدد کرتے نظر آتے ہیں،ہر معاملے میں فوج کی ضرورت پڑتی ہے،فوج نے ملک بھی چلایا گو کہ اسے مارشل لاء یا ایمر جنسی کا نام دیا گیا اور سیاستدانوں کو جو عوام کے ساتھ بڑے بڑے وعدے کر کے اسمبلیوں میں آتے ہیں اور الیکشن جیت کر عوام کے ٹیکسوں سے اپنی جیبیں بھرتے ہیں وہ فوج کے اقتدار میں آنے کے مخالف ہوتے ہیں کیونکہ انکا پیٹ نہیں بھرتا،ملک میں اسوقت قوم کی شدید ترین خواہش ہے کہ فوج آئے اور ملک کا کنٹرول سنبھالے،انھوں نے کہا کہ پاک فوج میں بھرتی ہونے والا ہر فرد یہ سوچ کر اور عزم لے کر بھرتی ہوتا ہے کہ اب وردی پہننی ہے تو ملک کی عزت و عظمت کی حفاظت کرنی ہے۔سبز ہلالی پرچم کی توقیر کے لئے جانیں قربان کرنا وہ اپنے لئے باعث سعادت سمجھتے ہیں،انھوں نے کہا کہ پاک فوج ہے تو یہ ملک ہے،اگر فوج نہ ہوتی تو شاید سیاستدان جو ملک بچا ہے وہ بھی ہضم کر چکے ہوتے۔پاک فوج کے خلاف اقتدار و کرسی کے بھوکے سیاستدان انگلیاں اٹھاتے ہیں جنہوں نے اپنی آسائشوں کے انتظامات کئے ہوتے ہیں۔وہ کیا جانیں کہ پاک فوج کاسپاہی وطن عزیز کی خاطرمرنا اپنے لئے باعث سعادت سمجھتا ہے، پاکستان کی بیس کروڑ عوام کی عین امنگوں کے مطابق پاک فوج ہی ملک کا اقتدار سنبھالے جہاں ڈسپلن ہی ڈسپلن ہے اور اسکے بعد نعرہ تکبیر۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved