تازہ ترین  
پیر‬‮   10   دسمبر‬‮   2018

وارڈ نمبر 1 سیرلہ بھمبر سیوریج کا کام شروع


بھمبر ( بیورورپورٹ) وارڈ نمبر 1 سیرلہ بھمبر سیوریج کا کام شروع گلیاں راستے بند لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا تقریبا تمام راستے بند ہو گئے فوری طور پر کھولے جائیں اور کام کا معیار بہتر بنایا جائے ان خیالات کا اظہار وارڈ نمبر 1 کے رہائشی راجہ سدھیر راجہ اورنگزیب پنوں ، مرزا لطیف ، ولید پاشا نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سیوریج اور واٹر سپلائی کا منصوبہ وارڈ نمبر 1 کیلئے خوش آئند ہے جبکہ ایک ساتھ مین راستہ اور گلیاں اکھیڑ دی گئی ہیں لوگوں کو گھروں سے باہر نکلنے میں نہ صرف دشواری کا سامنا ہے بلکہ کئی لوگوں کے گھر میں مٹی داخل ہو رہی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ پہلے ایک محکمہ کو مکمل کر کے پھر دوسرے محلے کو ہاتھ لگایا جائے کیونکہ گلیاں پہلے ہی تنگ ہیں اور ایک ہی مین راستہ سیرلہ کو لنک کرتا ہے جتنا کام اکھیڑا گیا ہے پہلے اس کو مکمل کیا جائے بعد میں دوسرے کام کو چھیڑا جائے تا کہ محکمہ اور عوام علاقہ میں باہمی اتفاق سے تمام کام پایہ تکمیل تک پہنچیں انہوں نے مزید کہا کہ رات کے وقت اکثر بزرگ لوگ گہرے کھڈوں میں گر جات ہیں جبکہ ایک دو افراد گر کر زخمی ہو چکے ہیں انہوں نے کہا کہ سیوریج اور واٹر سپلائی کا کام بیک وقت شروع کیا جائے تا کہ کھودنے کا کام ایک بار ہو محکمہ پبلک ہیلتھ عوامی شکایات کا نوٹس لیکر کام کا موقع دیکھنے اکھیڑنے والاکام پہلے مکمل کیا جائے۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved