تازہ ترین  
منگل‬‮   11   دسمبر‬‮   2018

آزاد کشمیر میں ترقی و خوشحالی لانےکیلئے زمین داروں کا شتکاروں کو کلیدی کردار ادا کر نا ہوگا


سہنسہ ( نمائندہ خصوصی ) آزاد کشمیر میں ترقی و خوشحالی لانے ، بے روزگاری سے جان چھڑانے کے لیے زمین داروں کا شتکاروں کو کلیدی کردار ادا کر نا ہوگا ۔ حکومت آزاد کشمیر نے زرعی انقلاب لانے کیلیے کاشتکاروں کو سستا بیج اور کھاد فراہم کر رہی ہے آزاد کشمیر بھر کے تمام زراعت کے دفاتروں میں کھاد اور بیج معیاری تقیسم کیا جارہاہے ان خیالات کااظہار اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت عابد حسین گورسی ، ایف اے ظہیر احمد ، محمد اسلم سہر منڈی اور محمد یونس کیانی نے سہر منڈی میں کھاد اور بیج تقسیم کرنے کے موقع پر زمین داروں کاشتکاروں سے خطاب کر تے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ زراعت کا تربیت یافتہ بااخلاق عملہ فرائض منصی ، دیانتداری ، ایمان دار ی اور جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہو کر ملک و قوم کی خدمت کر رہاہے ۔ زمین داروں کاشتکاروں کو کھیتی باڑی کی ترغیب دینے زراعت کی ترقی کے لیے فیلڈ سٹاف ہر وقت سروس مہیا کر رہاہے ۔ گندم کی پیدا وار بڑھانے سبزیاں اگانے پھلدار درخت لگانے اور اپنی آمدنی بڑھانے کیلیے زراعت کے عملہ کے ساتھ رابطہ کریں ہم سے رہنمائی حاصل کریں تاکہ خطے کو زراعت کی دنیا میں انقلابی تبدیلی لائی جاسکے ۔ انھوں نے کہا کہ محکمہ زراعت سی ایم پی کے تحت زمین داران کو یونین کو نسل سہنسہ سہر منڈی کو آدھی قیمت پر کھاد ڈی اے پی اور بیج گندم دے رہا ہے محکمانہ پالیسی کے تحت پہلے آئو پہلے پائو معیاری بیج اور کھاد آدھی قیمت پر تینتیس سو پچاس روپے میں دیا جارہاہے ذمیندار محکمہ زراعت کے عملہ سے تعاون کریں تعاون بھی ملے گا رہنمائی بھی دی جائے گی اور سرپرستی بھی کی جائے گی ۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں




     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved