تازہ ترین  
پیر‬‮   22   اکتوبر‬‮   2018

بلال ، چوہدری یٰسین ساتھیوں سمیت مسلم کانفرنس میں شامل


وٹ جیمل(نمائندہ اوصاف) حلقہ برنالہ یونین کونسل ملوٹ کے گاؤں لکڑ منڈی کے چوہدری صابر حسین ، چوہدری عمرشہزاد ، چوہدری بلال احمد ، چوہدری یاسین احمد اپنے کنبہ قبیلہ سمیت پیپلز پارٹی چھوڑ کر مسلم کانفرنس میں شامل کاروان شفیق جرال کو مضبوط کرنے کا عہد ۔ اس سلسلہ میں لکڑ منڈی کے مقام پر چوہدری صابر حسین نے شفیق جرال کے اعزاز میں ٹی پارٹی کا اہتمام کیا ۔جس میں چوہدری ڈاکٹر اسد اقبال ، چوہدری حبیب ، چوہدری شبیر ، چوہدری محمد بشیر ، بھی شامل تھے ۔جس میں چوہدری صابر حسین اور دیگر نئے شامل ہونے والوں نے کہا کہ وہ شفیق جرال کی تعمیر وترقی ،شرافت ،سادگی ، رواداری کی سیاست سے متاثر ہو کر پیپلز پارٹی چھوڑ کر کاروان شفیق میں شامل ہو رہے ہیں ۔ اس موقعہ پر محمد شفیق جرال ایڈووکیٹ سابق وزیر حکومت سنیئر نائب صدر آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس نے نئے شامل ہونے والوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اللہ تعالیٰ کے کرم اور ساتھیوں کی محنت سے بہت سارے لوگ دوسری جماعتوں کو چھوڑ کر مسلم کانفرننس میں شامل ہور ہے ہیں ۔ آپ کے شامل ہونے سے اس علاقہ میں میری پوزیشن مضبوط ہو گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پورے آزاد کشمیر میں سردار عتیق احمد خان صدر مسلم کانفرنس کی قیادت میں مسلم کانفرنس مضبو ط ہو رہی ہے ۔مسلم کانفرنس ریاستی جماعت ہے اور اپنے فیصلے خود کر تی ہے ۔مسلم کانفرنس کی حکومتوں نے پورے آزاد کشمیر میں اور حلقہ برنالہ میں بے شمار کام کیے ہیں ۔میں نے آپکے علاقہ میں سڑکیں تعمیر کروائیں ۔پختہ راستے تعمیر کروائے ۔ پانی کے مسئلہ کو حل کیا ۔ بجلی کے نظام کو بہتر کیا ۔ انتقامی تبادلہ جات کا خاتمہ کیا اور کسی شخص کے ساتھ انتقامی کارروائی نہ کی ۔ لوگوں کی عزت ووقار کا خیال رکھا ۔ جسکی وجہ سے آج لوگ دوسری جماعتوں کو چھوڑ کر مسلم کانفر نس میں شامل ہو رہے ہیںاور میرا ساتھ دئیے کا فیصلہ کر رہے ہیں ۔ عنقریب پورے حلقہ میں لوگ میرے ساتھ شامل ہو رہے ہیں ۔ اس موقعہ پر میں چوہدری ڈاکٹر اسد اقبال ، چوہدری حبیب ، چوہدری شبیر ، چوہدری محمد بشیر آف بڑوٹیاں والہ نے نئے شامل ہونے والوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ اُنکی عزت ووقار میں اضافہ کریں گے اور مسائل حل کروانے میں بھرپور کوشش کریں گے ۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved