تازہ ترین  
پیر‬‮   10   دسمبر‬‮   2018

میاں شہاز شریف کی گرفتاری پر آزاد کشمیر میں بھی شدید رد عمل


کوٹ جیمل(نمائندہ اوصاف)اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہاز شریف کی گرفتاری پر آزاد کشمیر میں بھی شدید رد عمل ۔صاف پانی کے کیس میں طلبی کرکے آشیانہ سیکم میں گرفتار کرنا سمجھ سے بالا تر ہے ۔ تحریک انصاف کی قیادت عدالتی صحاملات میں بھی فریق بن گئی ۔ اس طرح کے اقدامات انصاف اور قانون کے تقاضوں کو بھی پورا نہیں کرتے اور جمہوری اصولوں کی بھی نفی ہو تی ہے ۔ ان خیالات کا اظہاار مسلم لیگ ن تحصیل برنالہ کی جانب سے منعقدہ مذمتی اجلاس جسمیں مسلم لیگ ن کے ضلعی سنیئر نائب صدر راجہ محمد یوسف، سیکرٹری اطلاعات سید افتخار حسین المعروف نثار شاہ ، سنیئر مسلم لیگی راہنما میجر (ر) غفور احمد راجہ ، راجہ اشفاق احمد خان آف ملوٹ ، ودیگر مسلم لیگی کارکنان نے مشترکہ طور پر کشمیر پریس کلب برنالہ کے نمائندگان کو اپنا جاری کردہ بیان میں کیا ۔ مذمتی اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کی نظر یاتی سوچ اور فکر کی عوام اپنے قائدین کے حکم منتظر ہیں اور شابشانہ ہیں ۔میاں برداران نے اس ملک و قوم کی خدمت کی ہے ۔ پاکستان کے چاروں صوبوں کے ساتھ آزاد خطہ کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ۔ میاں شہباز شریف کی خدمات انتھک محنت کا احتراف عالمی سطح پر بھی کیا گیا ۔ تحریک انصاف کی حکومت جعلی منڈیٹ پر حکومت میں آئی ۔ اور انتقامی کارروائیوں پر اُتر آئی ہے ۔اسطر ح کے اقدامات میاں برادران کو عوام کے دلوں سے دور نہیں کر سکتے ، قومی انتخابات میں میاں نواز شریف اور مریم نواز کو گرفتار کیا گیا تا کہ اپنی مرضی کے نتائج حاصل کر سکیں ۔ا ب ضمنی انتخابات کے قریب میاں شہباز شریف کی گرفتاری انکی بد نیتی کے مقاصد کو ظاہر کر تی ہے ۔ اوچھے ہتھکنڈوں سے اپنے نا پاک عذائم میں کامیاب نہیںہونگے ۔ اجلاس میں وزیر اطلاعات وفاق اور پنجاب کی جانب سے پیش گویوں پر شدید رد عمل کا اظہار کر تے ہوئے کیا کہ موصوف ابھی تک کنٹینر سیاست سے نیچے اُترے ۔ سمجھ نہیں آتا کہ اسطرح کی حرکات سے کون سا نیا پاکستان سامنے آئے گا اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ مسلم لیگ ن کے کارکنان انکی کال کے منتظر ہیں ۔ جو بھی لائحہ عمل اختیار کیا جائے گا ۔ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر بھرپور ساتھ دے گی ۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں




     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved