تازہ ترین  
پیر‬‮   10   دسمبر‬‮   2018

بھارتی ریاستی دہشت گردی ،چناری کے مقام پرشہریوں کا احتجاجی مظاہرہ


ہٹیاں بالا(بیورورپورٹ) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی خطے میں بد امنی کو ہوا دینے پر لائن آف کنٹرول کے قریب چناری کے مقام پرہزاروں طلبہ،سول سو سائٹی،تاجروں کا ہندوستان کیخلاف احتجاجی مظاہرہ و دھرنا بھارت مخالف اور تحریک آزادی کشمیر کے حق میں زبردست نعروں سے علاقہ کی فضا گونجتی رہی۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز چناری کے مقام پر نجی کالج کے طلبہ، طالبات اور عوام کاپاسبان حریت جموں کشمیرکے چیرمین عزیز احمد غزالی،مشتاق الاسلام اور دیگرکی قیادت میں سرینگر روڈ چناری کے مقام پربھارت مخالف احتجاجی مارچ اوردھرنا دیا گیا جس میں نجی سکولوں کے طلباء و طالبات ،عوام علاقہ سمیت مختلف جماعتوں کے رہنمائوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی بھارت مخالف مظاہرے کے دوران شاہراہ سرینگر پر احتجاجا ٹریفک معطل رہی اس موقعہ پر چناری کی فضا بھارت مخالف اور تحریک آزادی کشمیر کے حق میں زبردست نعرہ بازی سے گونجتی رہی ہزاروں طالب علموں اور عام لوگوں نے سیاہ پٹیاں باندھے آزادی کے حق اور بھارت مخالف نعرے بلند کرتے ہوئے مارچ میں شریک ہوئے احتجاجی مارچ اور دھرنا سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاسبان حریت جموں کشمیر عزیراحمدغزالی نے کہا کہ بھارت جموں کشمیر کے اندر انسانی حقوق پامال کررہا ہے عالمی برادری مداخلت کرے جنوبی ایشیاء میں امن اور سلامتی کو بھارتی حکومت اور افواج سے شدید خطرات لاحق ہیںبھارت بندوق کی نوک پر جموں کشمیرمیں جعلی انتخابات منعقد کرکے دنیا کو گمراہ کررہا ہے مقبوضہ جموں کشمیر کے عوام نے فوج کے پہرے میں جاری ڈھونگ انتخابات کو مسترد کردیاہے مقبوضہ ریاست میں جعلی انتخابات استصواب رائے کا متبادل نہیں ہوسکتے اقوام متحدہ جموں کشمیر میں حق خودارادیت کے وعدے کو پورا کرے بھارتی حکومت نے جعلی انتخابات کی آڑ میں پوری ریاست کو جیل میں تبدیل کردیا ہے جعلی انتخابات کا تماشہ سجانے کیلیئے بھارت نے ساری آزادی پسند حریت قیادت کو گرفتار کرلیا ہے اقوام متحدہ مقبوضہ ریاست میں جعلی انتخابات پر پابندی عائد کرے بھارتی افواج کشمیری نوجوانوں کو چن چن کر قتل کررہی ہے احتجاجی مارچ و دھرنا سے دیگر مقررین مشتاق السلام ، شوکت جاوید میر،مرزا آصف علی ،میر خالد لطیف ،راجہ ظہیرالدین خان ،نعیم یونس مغل ،راجہ ندیم اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں ظلم کی انتہا کر دی ہے بین الاقوامی برادری مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم بند کروانے اور کشمیری عوام کو ان کا پیدائشی حق خودارادیت دلوانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے آزاد کشمیر کا بچہ بچہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہے




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں




     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved