تازہ ترین  
منگل‬‮   11   دسمبر‬‮   2018

ضمنی الیکشن میں پی ٹی ائی کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرینگے ،کاشف


کوٹلی (سٹی رپورٹر )ضمنی الیکشن میں پی ٹی ائی کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ایم ڈی کاشف انہوں نے گزشتہ دنوں اخباری نمائندوں سے بات جیت کرتے ہوے کہا آزادکشمیر کا وزیر اعظم اور وزراء ضمنی الیکشن میں دھاندلی میں مصروف ہین مگر الیکشن کمیشن اور متعلقہ ادارے اپنا کردارادا کرکے عوام کے مینڈیٹ کا تحفظ کریں گے پی ٹی ائی ضمنی انتخابات میں عوام اور پارٹی کارکنان سے تعاون سے وزیراعظم اور وزراء کی فوج سے مقابلہ کرکے 21اکتوبر کو شاندار کامیابی حاصل کرئے گی پی ٹی ائی نے ہمیشہ اپنے اداروں پر اعتماد کیا ور عوامی عدالت میں سرخرو ہوئی ضمنی الیکشن میں پی ٹی ائی کا مقابلہ فاروق حیدر سے ہے حکومتی وسائل کا بیدریغ استعمال کیا جارہا ہے پارٹی کارکنان چٹان کی طرح اپنیء امیدوار کے ساتھ کھڑے ہیں پی ٹی ائی کے سردار سرور نے اکھوڑبن ،تراڑکھل ڈنہ پوٹھی کوٹیڑہ ،چھونی نکر راجوہ پے ناڑ کے مقامات پر جلسوں سے بھرپور خطاب کررہے ہیں انے نے کہا مجھے انتہائی افسوس ہوا کہ یہاں کے مقام پر حکومتی وزار ء اور بالخصوص ڈپٹی سپیکر کیساتھ انکے اپنے کارکنان نے جونارواسلوک کیا اور میٹنگ کے دوران جوناپسندیدہ الفاظ استعمال ہوئے نہیں ہونے چاہئے تھے حکومتی وزراء اور ڈپٹی سپیکر کیساتھ انکے اپنے مسلم لیگی کارکنان نے جو ناورواسلوک کیا اور میٹنگ کے دوران جو ناپسند یدہ الفاظ استعمال ہوئے نہیں ہونے چائیے تھے حکومتی وزراء اور ڈپٹی سپیکر بے جا مداخلت نہ کریں تاکہ آئندہ ندامت کا سامنا نہ کرنا پڑئے ضمنی انتخابات پی ٹی ائی کی کامیابی اور مسلم لیگ ن کے 2016کے انتخابات کا بھانڈہ پھوڑے گی انھوں نے کہا کہ سیاست کو عبادت سمجھتا ہوں میرے مدمقابل لیگی امیدوار سیاست کو کاروبار سمجھتے ہیں سردار سرور نے کہا میری جدوجہد تحریک آزادی کشمیر اور آزادکشمیر میں تعمیر و ترقی کاانقلاب برپا کرنا ہے ۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں




     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved