تازہ ترین  
جمعہ‬‮   19   اکتوبر‬‮   2018

ٹیچر ز آرگنائزیشن ضلع سدھنوتی کا ایک ہنگامی اجلاس


پلندری (نمائندہ اوصاف) ٹیچر ز آرگنائزیشن ضلع سدھنوتی کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر سردار ارشد اقبال منعقد ہوا اجلاس میں ضلعی اور تحصیل عہدیداران کی کثیر تعداد نے شرکت کی اجلاس نے متفقہ طور پر ایک قرار داد کے ذریعے ضلع بھمبر میں ایک پٹواری کی تعلیمی ادار۷ے میں مداخلت کی پر زور مذمت کی اجلاس سے ضلعی صدر سردار ارشد اقبال نائب صدر سردار شاہد اقبال صدر تحصیل پلندری قاری عبدالطیف سردار سہگل سعید سردار زاہد و دیگر نے خطاب کیا اجلاس سے خطاب میں مقررین نے حکومت آزاد کشمیر کو خبردار کیا کہ محکمہ میں ہم کسی کی مداخلت قبول نہیں کرسکتے محکمہ مال کا تعلیمی اداروں سے کوئی تعلق نہ ہے ہم ایسی حکومتی پالیسی کی مذمت کرتے ہیں آزاد کشمیر کے اساتذہی پہلے ہی حکومتی کارستانیوں کاباعث ہڑتال کرنے جارہے ہیں مختلف اضلاع میں ہمارے احتجاجی مظاہرے جاری ہیں اسی تسلسل میں آخری مظاہرہ مظفرآباد میں 18اکتوبر کو ہے حکومت ہمیں مجبور نہ کرے کہ ہم 18اکتوبر سے پہلے ہی تعلیمی بائیکاٹ جسیے اقدام پر مجبور ہوں ٹیچرنمائندگان نے حکومت آزاد کشمیر اور ضلعی انتظامیہ کو خبردار کیا کہ اگر محکمہ مال کا کوئی آدامی ادارے میں گیا تو اُس کے ساتھ جو ہوگا اُسکی ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی ایک اے ای او سے لیکر سیکرٹری تعلیم تک تعلیمی انتظامیہ کی ایک ٹیم موجود ہے جو اداروں کو چیک کرتی ہے محکمہ مال جس کام میں شہرت رکھتا ہے اُسے اگر اُسی کام میں لگا رہنے دیا جائے تو اچھا ہوگا




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved