تازہ ترین  
جمعہ‬‮   19   اکتوبر‬‮   2018

معین الدین قریشی کی ریٹائرمنٹ پر پروقار الوداعی تقریب


حویلی کہوٹہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) محکمہ جنگلات حویلی کے بلاک آفیسر معین الدین قریشی کی ریٹائرمنٹ پر پروقار الوداعی تقریب ۔بلاک آفیسر محکمہ محکمہ جنگلات کے ملازمین کے لیے نمونہ تھے ۔محکمہ کو ایک بہترین منتظم کی کمیٹی ہمیشہ محسوس ہو گی ۔گزشتہ روز ڈی ایف او سردار کبیر خان ،سردار لطیف خان و دیگر کا تقریب سے خطاب۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز بلاک آفیسر محکمہ جنگلات حویلی کے بلاک آفیسر معین الدین قریشی پیرانہ سالی کے باعث ریٹائرڈ ہو گئے ۔ان کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب مقامی گیسٹ ہائوس میں منعقد ہوئی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایف او جنگلات سردار کبیر احمد خان ،سردار لطیف خان رینج آفیسر امتیاز غنی ،رینج آفیسر عبدالمناف کیانی ،راجہ عاشق کیانی و دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معین الدین قریشی محکمہ جنگلات کے ملازمین کے لیے بہترین نمونہ تھے ۔ہمہ وقت اپنے فرائض کی بجاآوری کے لیے تیار رہتے تھے ۔حسن اخلاق اور ہر دل عزیز شخصیت ہونے کی وجہ سے عوامی حلقوں کے علاوہ محکمہ کے اندر بھی قدرو منزلت کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے ۔موصوف کی ریٹائرمنٹ سے محکمہ ایک بہترین ساتھی سے محروم ہو گیا ۔اس موقوع پر تقریب کے مہمان خصوصی معین الدین قریشی نے کہا کہ محکمہ جنگلات میں بیالیس سال اپنی خدمات پیش کیں ۔اور ہمیشہ سینئر کے حکم کو بجا لانے میں پوری کوشش کی اور جونیئرز سے ہمیشہ تعاون کیا ۔تقریب میں محکمہ جنگلات کے جملہ ملازمین ،صحافیوں ،اور شہریوں نے شرکت کی ۔شرکائے تقریب کے منتظمین تقریب کا بھرپور انتظام کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔اور ریٹائرڈ ہونے والے بلاک آفیسر معین الدین قریشی کو تحفے تحائف دیئے ۔آخر میں ریٹائرڈ ہونے والے معین الدین قریشی کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا ۔اس کے بعدسردار کبیر احمد ڈی ایف او اور مہتمم جنگلات سردار محمد لطیف خان باغ روانہ ہو گئے ۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved