تازہ ترین  
جمعہ‬‮   19   اکتوبر‬‮   2018

صحافیوں کی فلاح و بہبود اور حقوق کے تحفظ کے حوالے سے مکمل طور پر ناکام ہورہی ہے


میرپور(بیورورپورٹ)کشمیر پریس کلب میرپور کے سابق عہدیداران اور سینئر ممبران نے کلب کی موجودہ باڈی کے اقدامات کو غیر آئینی اور غیر اخلاقی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ سابق صدور حافظ محمد مقصود، الطاف حمید رائو، محمد رمضان چغتائی، ارشد محمود بٹ، سابق جنرل سیکرٹریز راجہ سہراب خان، خالد چوہدری و دیگر سینئر ممبران ایس اے بخاری،چوہدری پرویز شہزاد، خالد انجم، خلیل چوہان ودیگر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پریس کلب کی موجودہ باڈی آئین پر عملدرآمد کرانے، صحافیوں کی فلاح و بہبود اور حقوق کے تحفظ کے حوالے سے مکمل طور پر ناکام ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پریس کلب کی موجودہ باڈی کو منتخب ہوئے تقریباً 9 ماہ کا عرصہ ہوچکا ہے مگر آج تک جنرل کونسل کا ایک بھی اجلاس نہیں ہوسکا جو آئین کی صریحاً خلاف ورزی ہے انہوں نے کہا کہ پریس کلب کی ممبر شپ ہر ورکنگ جرنلسٹ کا حق ہے ا ورنہ ہی اعتراض لیکن آئین میں درج قواعد و ضوابط سے ہٹ کر کی جانے والی ممبر شپ اور دیگر اقدامات کی کوئی قانونی اور آئینی حیثیت نہیں ہے۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved