تازہ ترین  
پیر‬‮   21   جنوری‬‮   2019

ن لیگ یوتھ ونگ پتنی کے سارے نوجوان یکجان اور یک قالب ہیں، نوید رفیق


برنالہ (تحصیل رپورٹر ) مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ یونین کونسل پتنی کے ترجمان راجہ نوید رفیق آف ٹہنی کے مطابق یوتھ ونگ کی تنظیم سازی بہت جلد قیادت کی مشاورت اور رہنما ئی سے کی جائے گی۔اور تنظیم سازی کا یہ عمل بہت جلد مکمل کر لیا جائے گا۔اس موقع پر انہوں نے صحافتی نمائندگان کو بتایا کہ یونین کونسل پتنی کے نوجوان جوق در جوق یوتھ ونگ میں شامل ہو رہے ہیں۔جس کی وجہ سے بعض عناصر بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں اور سوشل میڈیا پر جھوٹے اور بے بنیاد پروپیگنڈے کررہے ہیں۔مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ پتنی کے سارے نوجوان یکجان اور یک قالب ہیں۔اور اپنی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہارکرتے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہاکہ اس یونین کونسل کے ساتھ سابقہ ادوارمیں سوتیلی ماں کا سا سلوک کیا گیا۔جھوٹے اور ہوائی اعلانات کے ذریعے یہاں کے عوام کو اب بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا۔وزیر تعلیم کالجز و ہائر ایجوکیشن کرنل وقار احمد نور نے یونین کونسل پتنی کی تعمیر و ترقی میں خصوصی دلچسپی لی ہے۔اور ترجیحی بنیادوں پر ایسے منصوبے شروع کئے ہیں۔جس سے یہ علاقہ بھی باقی علاقوں کی نسبت ترقی کی منازل طے کرے گا۔وزیر حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کی وجہ سے اس علاقے سے محرومیاں اور پسماندگی کا خاتمہ ہو رہا ہے۔اوریوتھ ونگ آنے والے انتخابات میں ہر اول دستہ ثابت ہو گا۔اور کرنل وقار احمد نور کی جیت میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔یوتھ ونگ کا ہر نوجوان مسلم لیگ (ن) کی جیت اورکامیابی کے لئے بھرپور محنت کرے گا۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں




     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved