تازہ ترین  
پیر‬‮   21   جنوری‬‮   2019

سب ڈویژن برنالہ جو کہ ساتھ یونین کونسلز پر مشتمل ہے اور بڑا تجارتی مرکز ہے


برنالہ (تحصیل رپورٹر ) سب ڈویژن برنالہ جو کہ ساتھ یونین کونسلز پر مشتمل ہے اور بڑا تجارتی مرکز ہے۔اور دور دراز کے پہاڑی علاقوں کی وجہ اور ذرائع آمد و رفت نہ ہونے کی وجہ سے یہاں کے عوام کا بھمبر اور میرپور پہنچنا ۔تکلیف دہ مرحلہ ہوتا ہے۔اس علاقے کے عوام کی ایک بڑی اکثریت بیرن ملک مقیم ہے۔اس لئے انہیں مختلف معاملات کے لئے نادرا آفس میں کام پڑتے رہتے ہیں۔اس لئے برنالہ میں نادرا اورپاسپورٹ آفس کا قیام عمل میں لایا جائے۔تا کہ عوام کو یہ بنیادی میسر آئے۔ان علاقوں کے لوگ بھمبر اور میرپور جاتے ہوئے وقت کا ضیاع بھی ہوتا ہے ۔حکومت اس اہم عوامی مسئلے کے حل کے لئے اقدامات کرے۔بھمبر جاتے ہوئے لوگوں کو بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اس لئے برنالہ کے عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ،برنالہ میں نادرا اورپاسپورٹ کے دفاتر کا قیام عمل میں لایا جائے۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں




     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved