تازہ ترین  
پیر‬‮   21   جنوری‬‮   2019

موجودہ جدید چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے جدید تعلیم بہت ضروری ہے، عجائب چوہدری


میرپور(بیورورپورٹ)ممتاز ماہر تعلیم ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسربھمبر محمد عجائب چودھری نے کہا کہ موجودہ جدید چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے جدید تعلیم بہت ضروری ہے۔اساتذہ قوم کے معمار ہیں۔ تعلیم کے ساتھ ساتھ وہ نوجوانوں کی تربیت پر بھی زور دیں۔آزاد کشمیر میں شرح خواندگی پاکستان کی نسبت بہتر ہے۔ سرکاری سکولز میں پڑھائی کا معیار بتدریج بہتر ہو رہا ہے۔ ملک و قوم کی تعمیرو ترقی میں نوجوانوں کا کردار بہت اہم ہوتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میرپور میں ملنے والے شہریوں کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقعہ پر سینئر مدرس اسحاق چوہان اور راجہ طارق ایڈووکیٹ آف ڈھیری رستم بھی موجود تھے۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عجائب چودھری نے کہازندگی کے ہر شعبہ میں دیانتداری اور خلوص کے ساتھ کام کیا جائے تو اس کا ایوارڈ اللہ تعالیٰ کی ذات ضرور عطا کرتی ہے۔انہوں نے کہا اساتذہ پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ شعبہ تعلیم کے ساتھ اخلاص اور اصول کواپنا اشعار بنائیں۔ تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت بہت ضروری ہے اسی سے معاشرہ ترقی کرتا ہے۔انہوں نے کہا اساتذہ اور شاگرد کا عزت و احترام والا رشتہ لازوال ہے استاد کو روحانی باپ کا مقام دیا گیا ہے کیونکہ استاد اپنے شاگرد کو تعلیم کے ساتھ اس کی ذہنی ،اخلاقی تربیت کرتا ہے جس سے اس کو معاشرہ میں عزت اور پہچان ملتی ہے۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں




     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved