تازہ ترین  
پیر‬‮   21   جنوری‬‮   2019

حکومت ہوش کے ناخن لے اور جگا ٹیکس وصول فوری طور پر بند کرے، آصف حسین


بھمبر(بیورورپورٹ) سابق ضلعی صدر پی ٹی آئی چوہدری آصف حسین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ضلع کونسل بھمبر عوام سے جگا ٹیکس وصول کرنا بند کرئے ، رجسٹری ٹیکس میں اضافہ ظالمانہ اقدام ہے پیسہ حکمرانوں کی من مانیوں پر خرچ ہوتا ہے عام آدمی کو کوئی فائدہ نہیں ہوتا ضلع ٹیکس کے نام پر لوٹ مار کسی صورت برداشت نہیں کریں پاکستان میں کسی جگہ ضلع ٹیکس وصول نہیں کیا جاتا ہے بھمبر میں ضلع ٹیکس وصول کرکے مہاراجہ ہری سنگھ کی یا د تازہ کردی گئی ہے حکومت ہوش کے ناخن لے اور جگا ٹیکس وصول فوری طور پر بند کرے ان خیالات کا سابق ضلعی صدر پی ٹی آئی چوہدری آصف حسین ایڈووکیٹ صحافیوں سے گزشتہ روز گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ضلع کونسل بھمبر عوام سے جبرا جگا ٹیکس وصول کررہا ہے ، ضلع ٹیکس کے نام پر لوگوں کو لوٹا جارہا ہے بھمبر کے عوام جگا ٹیکس کے نا م پر لوٹ مار کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے حکومت فوری طور پر بھمبر کے عوام سے ضلع کونسل ٹیکس کے نام پر جگا ٹیکس وصول بند کرئے بصورت دیگر بھمبر کے عوام جگا ٹیکس کے خلاف دما دم مست قلندر کرنے پر مجبور ہونگے ، حکومت ہوشن کے ناخن لے اور فوری طور پر ضلع ٹیکس کو ختم کرے




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں




     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved