تازہ ترین  
پیر‬‮   21   جنوری‬‮   2019

دریا بچائو ،مظفرآباد بچائو کمیٹی کی کال پر آج گڑھی دوپٹہ میں مکمل شٹر ڈائون


گڑھی دوپٹہ(نمائندہ اوصاف)دریا بچائو ،مظفرآباد بچائو کمیٹی کی کال پر آج گڑھی دوپٹہ میں مکمل شٹر ڈائون ہڑتال و احتجاجی مظاہرہ ہوگا۔انجمن تاجان گڑھی دوپٹہ نے مظفرآباد میں ہونے والی شٹر ڈائون ہڑتال کی مکمل حمایت کرتے ہوئے آج 10جنوری کو گڑھی دوپٹہ کے تمام بازار بند کرنے کا اعلان کر دیا ۔انجمن تاجران ل بازار کے صدر محمد شریف خان عباسی ،سیکرٹری جنرل شیخ راشد علی زمان ،انجمن تاجران قصبہ ہٹیاں دوپٹہ بازار کے صدر معظم علی مغل تاجروں رہنمائوں خواجہ اعجاز احمد ماکنوں ،نمبردار وقار اعوان ،آفتاب مغل ،صابر شہزاد میر،خواجہ نذیر احمد اور دیگر نے کہا کہ دریا ہماری اور ہماری آنے والی نسلوں کا مستقبل ہیں ۔دریا بچائو ،مظفرآباد بچائو تحریک کی مکمل حمایت کرتے ہیں ۔آج دس جنوری کو گڑھی دوپٹہ کے تمام بازاروں میں شٹر ڈائون ہڑتال کی جائے گی اور پل بازار گڑھی دوپٹہ میں بڑا احتجاجی مظاہرہ ہوگا ہڑتال اور احتجاجی مظاہرہ کی تمام تیاریاں مکمل کر دی گئی ہیں ۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں




     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved