تازہ ترین  
ہفتہ‬‮   19   جنوری‬‮   2019

پنجاب کالج میرپور ایک بہترین اور مثالی تعلیمی ادارہ ہے، ارشد محمود بٹ


میرپور(نمائندہ اوصاف)ممبر گورننگ باڈی آزاد جموں وکشمیر پریس فائونڈیشن سینئر صحافی ارشد محمود بٹ نے کہا ہے کہ پنجاب کالج میرپور ایک بہترین اور مثالی تعلیمی ادارہ ہے جو میرپور شہر میں بہترین انداز میں تعلیمی و تدریسی خدمات سرانجام دے رہا ہے یہ ایک اعلیٰ معیار کا حامل ، نتائج ساز ادارہ بن چکا ہے جو نہ صرف میرپور بلکہ آزادکشمیر بھر میں ایک نمایاں ادارہ شمار ہوتا ہے ادارہ میں اعلیٰ تعلیم یافتہ تجربہ کار فیکلٹی اور اس کے پرنسپل رانا عباس علی خان بہترین تعلیمی تدریسی اور اعلیٰ انتظامی امور کے ماہر بہترین ایڈمنسٹریٹر ہیں جنہوں نے پنجاب کالج میرپور کو تعلیمی شعبے میں نمایاں مقام و حیثیت دلائی ان کی شبانہ روز محنت اور کاوشوں سے تعلیمی بورڈ میرپور کے امتحانات میں پنجاب کالج میرپور کی ہمیشہ نمایاں پوزیشن ہوتی ہے جو ان کی اعلیٰ تعلیمی تدریسی و انتظامی صلاحیتوں کی نشاندہی کرتا ہے پنجاب کالج کے تمام شعبہ جات اپنی مثال آپ ہیں ان کو بہترین انداز میں مینیج اور ترتیب دیا گیا ہے اس میں اعلیٰ معیار کی سائنسز لیبز، کمپیوٹر لیبز بہترین کلاس رومز، ڈسپلن صفائی ستھرائی شجر کاری پودا جات پھول دیکھ کر طبیعت خوش ہوئی اور پرنسپل رانا عباس علی خان کے اعلیٰ ذوق کا پتہ چلا اسکے ساتھ ساتھ بہترین صاف ستھری کینٹین جہاں حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق صاف ستھری اور سستے داموں اشیاء کی فراہمی طلباء و طالبات کیلئے سہولت کا باعث ہے۔ پرنسپل رانا عباس علی خان کی دعوت پر کالج میں آکر کالج کو دیکھ کر انتہائی خوشی اطمینان محسوس کر رہا ہے جو بھی اس کالج میں آئے گا ایک اچھا اور خوشگوار تاثر لے کر جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار ممبر گورننگ باڈی آزاد جموں وکشمیر پریس فائونڈیشن سینئر صحافی ارشد محمود بٹ نے پنجاب کالج میرپور نیوسٹی کے دورہ کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ بہترین اور معیاری تعلیمی اداروں کا قیام ہمارے لیے خوشی اور اطمینان کا باعث ہے اس سے ہمارے بچوں اور بچیوں کی تعلیمی ضرورت پوری ہورہی ہے جس پر ہم پنجاب گروپ آف کالجز اور دیگر تمام اداروں کے بھی شکر گزار ہیں پنجاب کالج میرپور کیمپس کو اس میں بہترین اور اعلیٰ معیار کے تعلیم کو دیکھ کر واقعی خوشی محسوس کر رہا ہوں اور ایک بہت اچھا اور خوشگوار تاثر لے کر جارہا ہوں انہوں نے کہا کہ پنجاب کالج میرپور کی ترقی بہتری اور خوبصورتی میں پرنسپل رانا عباس علی خان کی بہترین تعلیمی تخلیقی اور انتظامی صلاحیتیں ظاہر ہوتی ہیں اس بہترین اور معیاری درسگاہ کا وزٹ اور دعوت دینے پر میں رانا عباس علی خان کا شکر گزار ہوں اس موقع پر پرنسپل رانا عباس علی خان نے ارشد محمود بٹ کو ادارہ میں آنے پر خوش آمدید کہتے ہوئے ادارہ کے قیام، تعلیمی تدریسی نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلات بتائیں۔ فیکلٹی ممبران کا تعارف اور دیگر تمام شعبہ جا ت کے متعلق مکمل تفصیلات سے آگاہ بھی کیا اور انہیں ادارہ میں آنے اور نیک خواہشات تاثرات اور مفید تجاویز دینے پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں




     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved