تازہ ترین  
پیر‬‮   21   جنوری‬‮   2019

متاثرین منگلا ڈیم کی دوبار بڑی قربانیاں کے باوجود میرپور کو نظر انداز کیا جارہا ہے، ساجد یونس


میرپور(بیورورپورٹ) حکومت آزاد کشمیر متاثرین منگلا ڈیم کے مسائل کو حل کر نے کیلئے کردارادا کرئے نیو سٹی میں ذیلی کنبہ جات کے مسائل کو بھی حل کیا جائے دوہری قربانی دینے والوں کے مسائل کو حل کر نا حکومتی ذمہ داری ہے متاثرین منگلا ڈیم کی دوبار بڑی قربانیاں کے باوجود میرپور کو نظر انداز کیا جارہا ہے ۔چک اریام پل جو کہ متاثرین منگلا ڈیم کی بڑی قربانیوں کے باعث میرپور اسلام گڑھ کو ملانے کے لیے جس کی تعمیرآج سے چھ برس پہلے شروع ہوئی مکمل ہونے کا نام نہیں لے رہا ۔صرف فنڈز کو بڑھانے سے کام نہیں چلے گا عملی طور پر چک اریام پل کی فوری تعمیر مکمل کی جائے ان خیالات کا اظہار مرکزی انجمن تاجراں کے سنیئر نائب صدر وصدر آرھتی یونین سبزی منڈی ساجد یونس بھٹی نے اپنے بیان میں کیا انہوںنے کہا کہ تاجر برادری نہ صرف میرپور سٹی میں بلکہ آزاد کشمیر میں متحد ہے ہمیشہ تاجروں کے حقوق کی جہدوجہد کر رہی ہے ۔تاجروں کے حقوق کے لیے ہمیشہ صف اول آکر آواز بلند کی تاجر برادری کو کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑ سکتے میرپور شہر کی بہتری کیلئے ہمیشہ کردارادا کیا تاجر ہمارے بھائی ان کے مسائل کو خندہ پیشانی کے ساتھ ھل کروائیں گے تاجروں نے کروڑوں روپے ٹیکس دے کر آزاد کشمیر کی تعمیر وترقی کیلئے بے پناہ کردارادا کیا ہر یام پل کی جلد سے جلد تعمیر سے تارکین وطن اور بزنس مین افراد کیلئے مٖید چابت ہو گاساجد یونس بھٹی نے کہاکہ ہم ذاتی نہیں بلکہ عوام مسائل کو حل کر نے کیلئے میدان میں موجود ہیں اندسٹریل سسٹم میں بہتری کیلئے کوشش کی جا رہی ہیں جو لائق تحسین ہے میرپور کے تاجروں کے حقوق پر کسی کو ڈاکہ مارنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں




     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved