تازہ ترین  
پیر‬‮   21   جنوری‬‮   2019

عوام سڑکوں پر آنے پر مجبور جلدہی عوامی طاقت سے ایک بار پھر دامادم مست قلندر ہوگا، چوہدری صغیر


میرپور(نامہ نگار) نیوسٹی میں سوئی گیس کی فراہمی ، دربدر ہوتے ہوئے سینکڑوں ذیلی کنبہ جات اور ان کی بچوں کا مستقل سرچھپانے پر عرصہ 8سال سے واپڈا ، حکومت آزاد کشمیر ، مقامی MLA کی خاموشی پر ایک مرتبہ پھر عوام سڑکوں پر آنے پر مجبور جلدہی عوامی طاقت سے ایک بار پھر دامادم مست قلندر ہوگا ۔ تب ہی متاثرین کا ذیلی کنبہ سوئی گیس کا معاملہ حل ہوگا ۔ ان خیالات کا اظہار متاثرین منگلاڈیم کے راہنما چوہدری محمد صغیر نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا ۔انھوں نے کہا کہ عرصہ 8سال سے واپڈا اور حکومت آزاد کشمیر کے متاثرین کا معاوضہ ہڑپ کر کے ہنستے بستے گھروں کو ذیلی کنبہ میں ڈال کر ا جھاڑ دیا ۔ آج تک پلاٹ نہ ہی معاوضہ لوگ کرایہ کے مکانوں میں لاکھوں روپیہ ضائع کر چکے ہیں مہنگائی کے اس دور میں لوگ اپنی بیوی بچوں کا پیٹ پالیں یا مکان کاکرایہ دیں ۔ آج تک جب بھی کوئی مطالبہ حل ہوا عوام کے جلسہ جلوس دھرنے سے ہی حل ہوا خود کسی MLA یا حکومت نے نہیں کیا اگر یہی حکومت چاہتی ہے تو عنقریب عوامی طاقت سے 2004والا جلوس دھرنا اور پھر دامادم مست قلندر ہوگا ۔ چوہدری محمد صغیر نے کہا کہ میں مطالبہ کرتا ہوں حکومت آزاد کشمیر ، واپڈا ، چیف سیکرٹری سے متاثرین منگلا ڈیم نیوسٹی میں سوئی گیس اور ذیلی کنبہ جات کودس دس مرلہ کے پلاٹ اور 288کمیٹی کیسز ہاوسنگ یونٹ کو فلفور حل کیے جائیںنیوسٹی کے اندرادارہ منگلا ڈیم ہاوسنگ اتھارٹی لوگوں کو دیگر مسائل میں الجھانے سے گریز کیا جائے ۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں




     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved