تازہ ترین  
پیر‬‮   21   جنوری‬‮   2019

جماعت کی مضبوطی اور تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کیلئے بھرپور جدو جہد جاری رہے گی، حضر الرحمان


میرپور(بیورورپورٹ)جماعت کی مضبوطی اور تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کیلئے بھرپور جدو جہد جاری رہے گی مسلح افواج پاکستان نے نظریاتی محاذ کو مضبوط کر نے کیلئے جو کردارادا کیا لائق تحسین ہے کرپشن کے خاتمہ کو یقینی بناتے ہوئے ہی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے قوم نے دہشت گردی کا جو مقابلہ کیا آنے والی نسلیں بھی مستفید ہوں گئیں ملک کو تباہ کر نے کیلئے دشمن نے جو کردارادا کیا اس کو ناکام بنانے کیلئے مسلح افواج پاکستان نے اپنے خون کا نذرانہ پیش کیا جس پر قوم خراج عقیدت پیش کرتے ہیں تیرہویں ترمیم میں اصلاح کرتے ہوئے جلد سے جلد تر میم پیش ہونی چاہیے ان خیالات کا اظہارآل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی چیئر مین ایکس سروس مین بورڈ میجر (ر)حضر الرحمان راجہ سابق امیدوار اسمبلی نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر اور مسئلہ کشمیر کو جاندار انداز میں اجاگر کر نے پر کشمیری قوم صدر مسلم کانفرنس سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان کے ساتھ ہے مسلم کانفرنس کی مضبوطی اور تحریک آزادی کشمیر کے کیلئے جاندار کردارادا کیا جائے گا مسلم کانفرنس کے کارکنان تحریک آزادی کشمیر کیلئے کام کریں نوجوان نسل کو باور کروایا جائے کہ اسلاف نے جو کردارادا کیا اسی پر گامزن رہ کر کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان نے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کر نے کیلئے جو کردارادا کیا کسی نے نہیں کیا ان کے خلاف بیان بازی دیوانہ پن ہے آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے کارکنان جماعتی مضبوطی کیلئے کردارادا کر رہے ہیں




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں




     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved