تازہ ترین  
پیر‬‮   21   جنوری‬‮   2019

صحافی اپنی جیب سے خرچ کرکے ملک و قوم کی خدمت کررہے ہیں ، چوہدری ذوالفقار


اسلام گڑھ(نامہ نگار) چنار پریس کلب اسلام گڑھ کے صدر چوھدری ذوالفقار بجاڑوی نے کہا ہے کہ حکومت اور انتظامیہ کی طرف سے آتشزدگی کا شکار ہونے والے صحافی کی امداد نہ کرنا سخت بے حسی ہے۔ صحافی اپنی جیب سے خرچ کرکے ملک و قوم کی خدمت کررہے ہیں تاہم جب ان کے ساتھ کوئی ایسا واقعہ پیش آجاتا ہے تو ان کے ساتھ کوئی تعاون نہیں کیا جاتا۔ انتظامیہ پیر گلی کے صحافی جاوید چوھدری کی فی الفور امداد کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے چنار پریس کلب کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں جملہ اراکین نے شرکت کی۔ چوھدری ذوالفقار بجاڑوی نے کہا کہ چنار پریس کلب اسلام گڑھ کے سابق سیکرٹری جنرل چودھری جاوید اختر کے گھر میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے اچانک آگ لگنے سے گھر کا قیمتی سامان جل کر خاکستر ہوگیاگھر کے افراد کھلے آسمان تلے شدید سردی میں بے یار و مدد گار پڑے ہیں ضلع انتظامیہ نے متاثرہ خاندان سے ہمدردی کے دو بول بھی نہ بولے امداد تو دور کی بات ہے ۔شعبہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے صحافی اپنے گھر سے کھاتے ہیں ملک و قوم کی خدمت کرتے ہیں مگر جب کبھی صحافیوں پر آزمائش کا وقت آتا ہے توکوئی بھی ہمدرد نہیںبنتا اب یہی حال چنار پریس کلب کے صحافی کو پیش آیا حکومت اور اسکے اہلکاروں نے ابھی تک متاثرہ خاندان جو مشکل حالات سے دوچار ہے اس موقع پر انہوںنے وزیر اعظم آزادکشمیر ،چیف سیکرٹری اور دیگر اعلیٰ احکام کی توجہ اس جانب مبذول کراتے ہوئے متاثرہ خاندان کی فوری طور پر امداد دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں




     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved