تازہ ترین  
پیر‬‮   21   جنوری‬‮   2019

تجاوزات کا فی الفور خاتمہ کرکے شہریوں کو لاحق مسائل سے چھٹکارا دیا جائے ،محمد یونس


اسلام گڑھ (نامہ نگار) اسلام گڑھ شہر تجاوزات کی زد میں رکشے ،موٹر سائیکل ،لوڈر گاڑیاں مرکزی چوک شہیداں اسلام گڑھ میں لاری اڈہ کی شکل اختیار کرگئے مقامی انتظامیہ کی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے اگر ایک ہفتہ تک تجاوزات کا خاتمہ نہ کیا گیا تو دما دم مست قلندر ہوگا ان خیالات کااظہار انجمن تاجراں کے صدر الحاجی محمد یونس نے یہاں چنار پریس کلب کے صحافیوں سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ مقامی انتظامیہ سے ٹریفک سارجنٹ ایک وعدہ کیا تھا کہ اسلام گڑھ شہر سے بے ہنگم ٹریفک اور دیگر تجاوزات کا فی الفور خاتمہ کیا جائیگا مگر تاحال ابھی تک اس پر عمل درآمد نہ ہوسکا ۔انہوںنے کہ کشمیر ڈویژن میرپور ڈی آئی جی ،ایس ایس پی سے مطالبہ کیا کہ اسلام گڑھ شہر سے ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل اور دیگر تجاوزات کا فی الفور خاتمہ کرکے شہریوں کو لاحق مسائل سے چھٹکارا دیا جائے اور اگر انتظامیہ نے عمل نہ کیا تو اسلام گڑھ میں بھرپور ہڑتال کی کال دی جائیگی اور جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہونگے تب تک اجتماع جاری رہے گا۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں




     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved