تازہ ترین  
ہفتہ‬‮   19   جنوری‬‮   2019

انجمن تاجران باغ نئے تاجروں کی حوصلہ افزائی کرتی رہے گی، شاہد نصیر


نعمانپورہ (نمائندہ اوصاف)صدر انجمن تاجران باغ حافظ طارق محمودنے کہا ہے کہ کاروبار میں اللہ تعالی نے بہت برکت رکھی ہوئی ہے اگر اس کو دیانتداری سے کیا جائے تو اس کا فائدہ دنیا اور آخرت دونوں میں ہو تا ہے یہ سنت نبوی بھی ہے ان خیالات کا اظہار انھوںنے عجوہ جنرل سٹور گرڈکالونی باغ کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے ایم ڈی راجہ شاہد نصیر ، راجہ اعجاز ، سید ذولفقار حسین شاہ ،ریٹائرڈ معلم راجہ محمد نصیر خان ، محمد جمیل ، شوکت تیمور اور دیگر نے خطاب کیاحافظ طارق محمود نے کہا کہ ہمارے ہاں بدقسمتی سے لو گ مختصر وقت میں زیادہ منافع کمانے کے چکر میں غیر معیاری اشیاء فروخت کرتے ہیںجو قانونی اور اخلاقی جرم ہے ہم سب کو اس پر غور کرنا ہو گاکیونکہ یہ انسانی جانوںکا مسلہ ہے اور ہم سب کو مل کر اس برائی کا مقابلہ کرنا ہو گا انھوںنے کہا کہ عجوہ جنرل سٹور پر معیاری اشیاء دیکھ رہا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ سٹور کے ملکان اس کوبرقرار رکھیں گے انجمن تاجران باغ نئے تاجروں کی حوصلہ افزائی کرتی رہے گی ایم ڈی راجہ شاہد نصیر نے کہا کہ عجوہ جنرل سٹور گرڈ کالونی باغ اپنی بساط کے مطابق عوام کو معیاری اور مناسب ریٹ پر تمام اشیاء مہیا ء کریں گے اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں




     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved