تازہ ترین  
ہفتہ‬‮   19   جنوری‬‮   2019

سُلطانیہ ویلفیئر سوسائٹی گل پور کا ایک اھم اجلاس زیر صدارت حاجی محمد آصف منعقد


گل پور (نمائندہ خصوصی) سُلطانیہ ویلفیئر سوسائٹی گل پور کا ایک اھم اجلاس زیر صدارت حاجی محمد آصف منعقد ہواجسمیں ادارہ کے کارکنان و عہدیدران نے بھرپور شرکت کی ۔اس موقع پر صدر ادارہ نے ادارہ کی دوسالہ کارکردگی رپورٹ پیش کی،بعد ازاں آئینی رو سے اپنی مدت پوری ہونے پہ ذمہ داران کی موجودگی میں باڈی کو تحلیل کرتے ہوئے ادارہ کے اعلیٰ عہدیدران سے مشاورت کے بعدعبوری باڈی کا اعلان کیا۔جسکے تحت عبوری صدر خان سرفراز خان (بانی صدر ادارہ)سنیئر نائب صدر سردار محمد لطیف ،سیکرٹری راجہ عبدالرشید کو مقرر کیا گیا۔اسی دوران سابق صدر ادارہ حاجی محمدآصف نیعبوری باڈی سے حلف لیاجسکے بعد سابق صدر حاجی محمد آصفاور عبوری صدر سرفراز خان نے چارج کا لین دین کیا۔اس موقع پر سابق صدر حاجی محمد آصف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ کے ہر کارکن اور عہدیدار نے نے گزشتہ عرصہ میں بھرپور طریقے سے خدمت انسانیت کے لئے جس جوش اور جذبے سے کردار ادا کیا اس پہ تمام کارکنان کا شکر گزار ہوں ۔اُمید کرتا ہوں کہ تمام کارکنان آئندہ بھی اسی شوق،جوش اور جذبے کیساتھاس سفر کو جاری رکھیں گے ن۔نو منتخب عبوری صدر ادارہ خان سرفراز خان نے کہاکہ ادارہ نے جس اعتماد کا اظہار کیا اس پر شکر گزار ہوں اور دعا گو ہوں اللہ پاک ذمہ داری بطریق احسن نبھانے کی ہمت عطا کرے ۔عبوری باڈی ادارہ کے ذمہ داران کی مشاورت سے ادارہ کے آئین کے مطابق جلد نئی باڈی کے قیام کے لئے اقدامات اُٹھائے گی۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں




     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved