تازہ ترین  
ہفتہ‬‮   19   جنوری‬‮   2019

کھوئی رٹہ اور سٹی کھوئی رٹہ کی باڈی مکمل کر لی گئی اقبال غازی ، خورشید خان


ڈونگی (نمائندہ اوصاف) تحصیل کنوینیر مسلم کانفرنس ظفر اقبال غازی ، سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی راجہ خورشید احمد خان نے کہا کہ یونین کونسل کھوئی رٹہ اور سٹی کھوئی رٹہ کی باڈی مکمل کر لی گئی ہے یونین کونسل کھوئی رٹہ کے صدر راجہ معروف ریحان ، سیکرٹری جنرل نذاقت ثوبت ، سینئر نائب صدر راجہ طارق خان ، آرگنائزر چوہدری محمد شوکت ، ایڈیشنل سیکرٹری راجہ ساجد ، مالیات محمد نوید ، نشر و اشاعت راجہ حسنین ، سیکرٹری ریکارڈ راجہ عدیل احمد ، نائب صدور راجہ بابر ، راجہ عنصر اقبال ، راجہ خاقان ، سالار راجہ عظیم خان نامزد ہو گئے جبکہ سٹی صدر راجہ معروف ، سیکرٹری جنرل حبیب شاہ ، سینئر نائب صدر صادق مغل ، آرگنائزر عدیل راجہ ، ایڈیشنل سیکرٹری قاضی اصغر ، مالیات محمد خلیل ، ریکارڈ سیکرٹری رضوان بھٹی ، نائب صدر سیف الرحمن مغل و دیگر نامزد ہوئے رہنمائوں نے کہا کہ کارکنان آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کا اپنی جماعت پر اعتماد کا اظہار ہے کہ لوگوں نے جوش و جذبہ سے تنظیم سازی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا بہت جلد تحصیل کی یونٹ مکمل کرنے کے بعد تحصیل کھوئی رٹہ حلقہ 5 کی باڈی مکمل کر لیں گے قائد ین نے اپنے پیغام میں نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد یتے ہوئے کہا ہے کہ رئیس الاحرار چوہدری غلام عباس اور مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان کے افکار کو گھر گھر پہنچانے کا ٹاسک دیا ریاست کے اندر اگر تبدیلی آئی تو وہ صدر جماعت سردار عتیق احمد خان کی شکل میں آئے گی یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کارکنا ن کو بہت جلد خوش خبری ملنے والی ہے




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں




     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved