تازہ ترین  
ہفتہ‬‮   19   جنوری‬‮   2019

مقامی انتظامیہ کی بے حسی و عدم توجہی ۔گڑھی دوپٹہ کے بازاروں میں تجاوزات مافیا پھر متحرک


گڑھی دوپٹہ(نمائندہ اوصاف)مقامی انتظامیہ کی بے حسی و عدم توجہی ۔گڑھی دوپٹہ کے بازاروں میں تجاوزات مافیا پھر متحرک ۔انتظامیہ آپریشن ادھورا چھوڑ کر غائب۔تفصیلات کے مطابق گڑھی دوپٹہ کے بازاروں میں آپریشن کے نام پر دوکانوں کے چھجے وغیرہ ختم کروائے تھے ۔اور ساتھ سڑکوں پر موجود تجاوزات بھی ہٹائی گئی تھیں مگر ڈپٹی کمشنر مظفرآباد مسعود الرحمان کے تبادلے کے بعد انتظامیہ نے مکمل طور پر بازاروں سے غائب ہو گئی ہے جس کی وجہ سے تجاوزات مافیا نے دوبارہ قدم جمانے شروع کر دئیے ہیں ۔فٹ پاتھوں پر قبضے شروع ہیں اور ریڑھی بانوں کا راج ہے ۔عوامی ،سیاسی ،سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر مظفرآباد اور دیگر ذمہ داران سے نوٹس لینے کا پرزور مطالبہ کیا ہے ۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں




     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved