تازہ ترین  
ہفتہ‬‮   19   جنوری‬‮   2019

ملک و معاشرے کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے ہمیں اولیا الاکرام کی تعلیمات پر عمل کرنا ہو گا


نیویارک(پی آئی ڈی)ممبر آزاد جموں و کشمیر قانون سازاسمبلی وسجادہ نشین درگاہ بساہاں شریف پیرعلی رضا بخاری نے کہا کہ حضرت غوث الاعظم سرکار نے دین حق کی اشاعت و سربلندی، اصلاح معاشرہ اور انسانیت کی عملی رہنمائی میں اہم کردار ادا کیا جس کو کسی صورت فراموش نہیں کیا جاسکتا ملک و معاشرے کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے ہمیں اولیا الاکرام کی تعلیمات پر عمل کرنا ہو گا-ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضیا الکرم اسلامی سنٹر میں علامہ ڈاکٹر شہباز چشتی کی زیر سرپرستی ‘‘حضرت غوث الاعظم کانفرنس ‘‘سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔پیر علی رضا بخاری کا کہنا تھا کہ حضرت غوث الاعظم کو اللہ رب العزت نے دین و فقر کی دولت کے ساتھ ساتھ احسن اخلاق سے بھی نوازا جس کی بدولت لاتعداد غیر مسلم آپ کے دست حق پر مشرف بہ اسلام ہوئے آپ کی تحاریر اس اعتبارسے صوفیانہ ادب میں بڑے اہم مقام کی حامل ہیں آپ نے تصوف کے ساتھ وابستگی کے دروازے بھی عام آدمی کیلئے کھول دیئے اور متلاشیان حق کی اس قدر آسان طریقے سے رہنمائی فرمائی کہ آج بھی تمام سلاسل طریقت سے وابستہ سالکین آپ کی ذات گرامی سے خاصی رہنمائی اور فیوض و برکات حاصل کرتے ہیں۔ آپ نے بحیثیت صوفی و مبلغ چالیس تک وعظ و نصیحت اور تبلیغ کی عملی خدمات سرانجام دے کر ثابت کردیا کہ تصوف و طریقت پر صرف اہل خلوت کی اجارہ داری درست نہیں ۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیر علی رضا بخاری نے مزید کہاہے کہ پیران پیر حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی نے بچپن میں سچ بول کر وقت کے بڑے ڈاکو کو اللہ پاک کا کامل ولی بنادیا، افسوس آج کے دور میں ہم لوگ جھوٹ بولنے کے عادی ہوگئے ہیں، وہ شخص کامل مسلمان نہیں جو تعلیمات غوث اعظم کا انکار کرے، اولیاء اللہ کی محبت دنیا و آخرت میں شفاعت کا ذریعہ بنے گی اللہ پاک کے پیارے بندوںسے محبت ہونا اہل ایمان کی علامت ہے، ہم خوش نصیب ہیں کے ہم پیران پیر شیخ عبدالقادر جیلانی کے مرید ہیں۔ کائنات میں جس طرح نبیوں میں سب سے افضل حضرت محمد ؐ کی ذات ہے اسی طرح ولیوں میں سب سے اعلی مقام غوث الاعظم کا ہے۔کانفرنس سے علامہ ڈاکٹر شہباز چشتی سمیت دیگر علماء و مشائخ نے بھی خطاب کرتے ہوئے سیدنا غوث الاعظم سرکار کی دین حق کی سربلندی کیلئے ناقابل فراموش کردار پر زبردست خراج تحسین پیش کیا اختتام پر ملکی ترقی و خوشحالی اور آپریشن ضرب عضب کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں




     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved