تازہ ترین  
ہفتہ‬‮   19   جنوری‬‮   2019

مسلم لیگ(ن) کے لیے قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں سردار امجد ایڈووکیٹ


ڈونگی(نمائندہ اوصاف) مسلم لیگ(ن) کے رہنما محمد ساجد نے کہا کہ سردار امجد ایڈووکیٹ کو مسلم لیگ (ن) تحصیل کھوئی رٹہ کا صدر بنایا جائے ان کی مسلم لیگ(ن) کے لیے قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں سردار امجد ایڈووکیٹ اور ان کے خاندان نے1985 سے لے کر آج تک جماعت کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں لیکن ساتھ نہیں چھوڑا ان خیالات کاا ظہار انھو ں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انھو ں نے کہا کہ سردار امجد ایڈووکیٹ نے مشکل کی ہر گھڑی میں جماعت کا ساتھ دیا ہے جماعت کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے رہے ہیں سردار امجد ایڈووکیٹ ایک قابل انسان ہیں ان کی جماعت کے لیے قربانیوں کو دیکھتے ہوئے وزیر برقیات راجہ نثار احمد خان سے مطالبہ کرتے ہیں سردار امجد ایڈووکیٹ کو مسلم لیگ(ن) تحصیل کھوئی رٹہ کا صدر بنا کر کارکنوں کی حوصلہ افزائی کریں ۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں




     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved