06:56 am
گڈ گورننس اور میرٹ کی بحالی سے عوام نے سکھ کا سانس لیا، خواجہ اعظم رسول

گڈ گورننس اور میرٹ کی بحالی سے عوام نے سکھ کا سانس لیا، خواجہ اعظم رسول

06:56 am

سدھنوتی( نمائندہ خصوصی) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ خواجہ اعظم رسول نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت خطہ کے عوام کی خدمت اور ریاست کی تعمیر وترقی وخوشحالی کا سفر کامیابی سے جاری رکھے ہوئے ہے گڈ گورننس اور میرٹ کی بحالی سے عوام نے سکھ کا سانس لیا ہے پہلی مرتبہ حقدار کو اس کا حق ملا ہے چند ناعاقبت اندویشوں کو ریاست کی ترقی اور عو ام کی کوشحالی ہضم نہیں ہو رہی ،مسلم لیگ ن کی حکومت مضبوط ہاتھوں

 میں ہے مسلم لیگ ن کے کا رکن وزیر اعظم آزاد کشمیر و صدر مسلم لیگ ن آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں متحد ومنظم ہیں لیڈر صرف قائد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان ہیں کارکن اپنے قائد کیساتھ ہیں ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ خواجہ اعظم رسول نے ن لیگ یوتھ ونگ سٹی مظفرآباد کے کا رکنوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھو ں نے کہا کہ آزاد کشمیر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خطہ کو ایک بے لوث قیادت ملی ہے جس نے عوام کا حق حکمرانی بحال کیا ہے ریاست کے عوام کو عوامی حکومت کے ثمرات مل رہے ہیں ،  وزیر اعظم آزاد کشمیر و صدر مسلم لیگ ن آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت اور بیرسٹر افتخار گیلانی کی رہنمائی میں میونسپل کارپوریشن عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں کارکنان  اپنے اردگرد کے عوامی مسائل پر نظر رکھتے ہوئے انہیں حل کرانے کیلئے اپنے حصے کا کردار ادا کریں ہم نے مل جل کر ہی اس ریاست اور بلحصوص مظفرآباد شہر کو سنوارنا ہے 

تازہ ترین خبریں