07:08 am
کشمیریوں کی لازوال قربانیاں جلد رنگ لاہیں گی، شاہدہ ہاشمی

کشمیریوں کی لازوال قربانیاں جلد رنگ لاہیں گی، شاہدہ ہاشمی

07:08 am

لہہ ( نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صدر شاہدہ ہاشمی نے کہا کہ کشمیریوں کی لازوال قربانیاں جلد رنگ لاہیں گی۔ پوری دنیا میں کشمیریوں کی آزادی کے لیے بھرپور جہدوجہد جاری ہے۔ بھارت اپنے مذموم مقاصد میں میں کھبی کامیاب نہیں ہو سکتا۔عالمی برادری کشمیریوں کی آزادی کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ان خیالات کا اظہار اُنھوں نے یوم یکجتی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شاہدہ ہاشمی نے کہا کہ کشمیریوں نے دنیا کے 

کونے کونے میں مقبوضہ کشمیر میں نہتے  کشمیریوں  سے انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کر اظہار یکجتی کیا ۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی مکمل خلاف ورزی کر کے خطے میں خون اور آگ کی ہولی کھیل رہا ہے۔ کشمیریوں کو آزادی کے سوا دوسرا کوئی فیصلہ قبول نہیں۔ عالمی برادری دوئرے میعار کو ترک کرے اور کشمیریوں کو آزادی دلوائے۔

 

تازہ ترین خبریں