07:15 am
 معصوم بچی سے زیادتی کرنیوالے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں

معصوم بچی سے زیادتی کرنیوالے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں

07:15 am

لہہ (بیورورپورٹ)لہہ میں 12 سالہ معصوم بچی سے زیادتی کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ہمارا معاشرہ ایسے واقعات کا متحمل نہیں ہوسکتا ملزمان کوسخت سے سخت سزا دی جائے متاثرہ فیملی کو ہر قسم کی مفت قانونی معاونت دینے کو تیار ہیں۔ ان حالات کا اظہار سماجی رہنما نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ 12 سالہ معصوم بچی کے ساتھ درندہ صفت ملزمان کی زیادتی ایک شرمناک فعل ہے

 جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ایسے واقعات سے معاشرے میں شدید بے چینی اور عدم برداشت پیدا ہوتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ متاثرہ فیملی کو جس طرح کی بھی قانونی معاونت درکار ہوگی وہ دینے کو تیار ہوں جو کہ بحیثیت وکیل و فرد ایک اخلاقی و سماجی فریضہ ہے ہمارا معاشرہ کسی صورت بھی ایسے واقعات کا متحمل نہیں ہوسکتا ہے اور نہ ہی ایسے واقعات قابل برداشت ہیں۔ ملزمان کوقانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دلوانے کے لیے وکلاء سمیت تمام شہریوں کو ایسے شیطانی اور درندہ صفت لوگوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

تازہ ترین خبریں