07:19 am
 کشمیری اور پاکستانی ایک جان دوقلب ہیں، یونس بھٹی

کشمیری اور پاکستانی ایک جان دوقلب ہیں، یونس بھٹی

07:19 am

لہہ(نامہ نگار)مرکزی انجمن  تاجراں کے سنیئر نائب صدرنے کہا ہے کہ کشمیری اور پاکستانی ایک جان دوقلب ہیںجنھیں دنیاکی کوئی طاقت جدانہیں کرسکتی پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں جب تک مقبوضہ کشمیر بھارت کے چنگل سے آزاد نہیں ہوجاتا اس وقت تک کشمیریوں کی جدوجہد آزادی اور کشمیریوں کے نصب العین حق خودارادیت کے حصول کے لیے ہرسطح پر سیاسی وسفارتی ،اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے 

جموں کشمیر کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑاجائے گا۔ وہ دن دورنہیں جب مقبوضہ کشمیربھارت کے چنگل سے آزادہوکر پاکستان کا حصہ بنے گاآزاد کشمیر کی تاجر برادری کشمیریوں کے ساتھ ہے بھارتی تجارت کے نام پر جو کھیل کھیلا گیا تھا اسے سب سے پہلے میرپور کے تاجروں نے مسترد کیا آج بھی کشمیری قوم یکجان ہیں غیر قانونی ایل او سی ہمارا کچھ بگاڑ نہیں سکتی پاکستان ہمارا سب کچھ جان کی بازی سے بھی گریز نہیں کیا جائے گا مرکزی انجمن  تاجراں کے سنیئر نائب صدر وساجد یونس بھٹی نے کہاکہ میرپور کے عوام نے جس طرح یکجہتی کا مظاہرہ کیا اور پاکستان کے چپے چپے پر یکجہتی کشمیر منایا یقین ہے کہ آزادی قریب ہے ۔کشمیریوں کی تحریک کیلئے دی جانے والی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گئیں ۔

تازہ ترین خبریں