07:29 am
جٹ برادری نے مسلم لیگ ن سے مستعفی ہو کر واپس پی پی میں شمولیت کا اعلان کر دیا

جٹ برادری نے مسلم لیگ ن سے مستعفی ہو کر واپس پی پی میں شمولیت کا اعلان کر دیا

07:29 am

لہہ(نمائندہ اوصاف) جٹ برادری نے مسلم لیگ ن سے مستعفی ہو کر واپس پی پی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔شامل ہونے والوں میں چوہدری مقبول حسین ،چوہدری مقصود ،صوبیدار (ر) خورشید ، چوہدری خادم حسین آف پڈھان کنبہ قبیلہ سمیت شامل ہیں اس موقعہ پر حاجی فتح محمد آف ابووالہ ،چوہدری علی اعجاز ابووالہ ، ملک بابو خاں اعوان ضلعی سیکرٹری اطلاعات پی پی ، چوہدری عبد الرحمان پھانبڑہ بھی موجود تھے 

۔ چوہدری پرویز اشرف سابق قائمقام وزیر اعظم نے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ایک عالمگیر جماعت ہے ۔بانی جماعت ذوالفقار علی بھٹو مرحوم نے ہمیشہ طاقت کا سر چشمہ عوام کو قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ بڑے سے بڑا امر بھی پیپلزپارٹی کو ختم نہیں کر سکا ۔حلقہ برنالہ میں بے شمار ترقیاتی کام کروائے ۔لوگ آج بھی میرے کاموں کی تعریف کرتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ حلقہ برنالہ سے بھاری اکثریت سے الیکشن جیتیں گے ۔تقریب سے ملک بابو خان اعوان ، حاجی فتح محمد ، چوہدری عبدالرحمان نے بھی خطاب کیا ۔

تازہ ترین خبریں