07:33 am
 کشمیری عوام نے آزادی کیلئے لازوال قربانیاں دی، محمد بشیر اعوان

کشمیری عوام نے آزادی کیلئے لازوال قربانیاں دی، محمد بشیر اعوان

07:33 am

لہہ(نمائندہ اوصاف)محمد بشیر اعوان نے کہا ہے کہ عالمی طاقتیں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کا نوٹس لے کر مقبوضہ کشمیر کے عوام کو ان کا پیدائشی حق آزادی دلوانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر عالمی طاقتوں کی خاموشی

 مجرمانہ غفلت اور بے حسی ہے ۔اپنے بیان میں محمد بشیر اعوان نے کہا کہ کشمیری عوام نے آزادی کیلئے لازوال قربانیاں دی ہیں جو آج بھی جاری ہیں اور آزادی تک جاری رہیں گی ۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی تحریک آزادی کشمیر کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے اور کشمیریوں کی آزادی تک جماعت اسلامی کی جدوجہد جاری رہے گی۔

تازہ ترین خبریں