گلمارگ (نمائندہ اوصاف)پاکستان مسلم لیگ آزاد کشمیر ضلع باغ کے صدر سر دار مشتاق نیئر نے کہا ہے کہ راجہ محمد فاروق حیدر خان سر دار سکندر حیات ، شاہ غلام قادر اور چوہدری طارق فاروق آزاد کشمیر کے سینئر ترین سیاسی راہنما اور مسلم لیگ (ن)کے قیمتی اثاثہ ہیں مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کو کسی طرح کے اختلافی بیانات دینے سے اجتناب کر نا چاہیئے سب کی عزت مسلم لیگ (ن) کے متحد اور منظم رہنے میں ہے
۔آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے راستہ کی سب سے بڑی رکاوٹ اسمبلی میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کے ممبران ہیں نظریاتی سیاست کے روبہ زوال ہونے کے باعث دن بدن سیاسی جماعتیں کمزور اور افراد طاقتور ہوتے جا رہے ہیں ، میاں محمد نواز شریف کی پاکستان کے ساتھ وابستگی کبھی کسی شک و شبہ سے بالاتر ہے ان کا شمار پاکستان کے چند مقبول ترین لیڈرزمیں ہوتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے باغ کے صحافیوں کے ایک گروپ کو خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ سر دار مشتاق نیئر نے کہا ہے اختلاف رائے جمہوریت کا حصہ ہے اسلام نے بھی اسکو نیک شگون قرار دیا ہے تاہم اگر یہ اظہار چار دیواری کے اندر ہوتا بے شک اس سے بھی زیادہ کھل کر کیا جاتا تو زیادہ اچھا ہو تا ۔سر دار سکندر حیات خان ، راجہ محمد فاروق حیدر خان چوہدری طارق فاروق اور شاہ غلام قادر کُنہ مشق سیاستدان ہیں تمام تر باتوں کے باوجود ان کے ہاتھوں مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کو نقصان پہنچنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اور نہ ہی مسلم لیگ(ن) آزادکشمیر کوئی لاوارث جماعت ہے اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم میں پاکستان میں میاں محمد نواز شریف کی صورت میں ایک طاقتور قیادت موجود ہے سیاسی کارکنوں کو اختلافی بیانات کے ذریعے اختلافات کے شعلوں کو ہوا نہیں دینی چاہئے ۔ بد قسمتی سے نظریاتی سیاست اور نظریاتی کارکن تیزی سے ناپید ہور ہے ہیں اور ان کی جگہ دیہاڑی دار ، چاہپلوس اور سکیم خور لے رہے ہیں آزادکشمیر میں مسلم لیگ(ن) کے قیام کے حوالہ سے دیگر قائدین کے ساتھ ساتھ راجہ مشتاق منہاس کے کردار کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا سردار مشتاق نیر نے کہا کہ ہمارے پورے معاشرے کا یہ المیہ ہے کہ ہم میں سے ہر ایک اپنے آپ کو عقل کل سمجھ کر دوسرے کی اصلاح کی بات کرتا ہے مگر کوئی بھی اپنی اصلاح پر توجہ دینے کی زحمت نہیں کرتا موجودہ جماعتی اختلافات مجلس عاملہ کے بڑے فورم پر لے جانے سے قبل اگر مرکزی اور ضلعی عہدیداران کے فورم پر حل کرنے کی کوشش کی جائے تو جماعت کے لئے زیادہ سود مند ثابت ہو سکتا ہے پارلیمانی پارٹی قابل عزت و قابل احترام مگر اس کا کردار اسمبلی کے اندر کے معاملات کی حد تک ہونا چاہئے پوری جماعت کو پارلیمانی پارٹی کے ہاتھوں یرغمال نہیں بنانا چاہئے۔ موجودہ حالات میں تمام جماعتی تنظیموں اور کارکنوں کو متحرک کرنے کی ضرورت ہے
آپ کی ہمت کیسے ہوئی ہسپتال پر حملہ کرنے کی ، آپ لوگوں نے ہمیں کہیں کا نہیں چھوڑا
’’عراق سمیت پوری دنیا میں مسلمان ظلم کی چکی میں پس رہے ہیں ‘‘
ہمارے پاس ایٹمی طاقت بھی ہے اور وسائل بھی ، آئیں ہم جی 7تشکیل دیتے ہیں
وزیراعظم عمران خان 5 ویں بااثر ترین عالمی رہنما بن گئے
حکومت نے ای او بی آئی پنشنرز کی پنشن میں 62 فیصد اضافہ کردیا
مودی کے ہندو بالا دستی کے ایجنڈے سے جنگ اور خون خرابے کا خطرہ ہے، عمران خان
سکولز کالجز کی کینٹیوں پر ناقص پاپڑ کی خرید وفروخت عروج پر
حکومت آزادکشمیر نے غیر معیاری اور ماحول مخالف پلاسٹک بیگز خاتمے کیلئے تاجروں سے تجاویز طلب کر لیں
انتظامیہ ناکام ، چور دکانوں سے قیمتی اشیالے اُڑے
کڑہ کے گاوں کایڑہ پنیالی میں لوگوں نے چیتے کو ھلاک کر دیا
کڑہ میں شدید برف باری سے راستوں کی مکمل بندش، شہری پریشان
راجہ مشتاق احمد منہاس اور وزیر مال کے درمیان ملاقات
مسئلہ کشمیر دنیا بھر میں فلیش پو۱ئنٹ بن چکا ہے ، محمد صدیق
کڑہ اور گرد ونواح میں حالیہ برفباری اور بارشوں نے محکمہ شاہرات کی کارکردگی کا پول کھول دیا
سٹیٹ لا ئف پاکستان کا منافع بخش ادارہ ، ہر سازش کو ناکام بنا دینگے ، رائوف خان
ڈرائیور کنٹریکٹر کو ٹریفک سب انسپکٹر سٹی سارجنٹ سے کرا یہ مانگنا مہنگا پڑ گیا
پیپلز پارٹی اور کشمیر ایک دوسرے کیساتھ لازم و ملزوم ہیں، چوہدری یٰسین
مقبوضہ کشمیر کی آزادی کی منزل بہت قریب ہے ، صدیق خان
مسلم کانفرنس کا ہر کارکن تحریک آذادکشمیر کا بے لوث سپاہی ہے ،پیر زادہ ظہیر الدین
کشمیر کی جدوجہد آزادی رنگ لائے گی ، راجہ واحد کیانی
گلمارگ پبلک ہیلتھ کی کارستانیاں عروج پر
نوجوانوںکیلئے صرف محاذ رائے شماری ایسی تنظیم ہے ، عظیم دت