10:10 am
 مقبوضہ کشمیر کی آزادی کی منزل بہت قریب ہے ، صدیق خان

مقبوضہ کشمیر کی آزادی کی منزل بہت قریب ہے ، صدیق خان

10:10 am

پہال گم (بیورورپورٹ) وزیر بحالیات آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد صدیق خان نے پہال گم کا دورہ کر کے کیمپ میں خصوصی امدادی اشیاء تقسیم کیں اور مہاجرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ اس موقع پر کمشنر بحالیات عطااللہ عطا بھی موجود تھے ۔ پیرکے روز وزیر بحالیات راجہ محمد صدیق خان نے پہال گم کا دورہ کیا اور اس موقع پر مہاجرین سے خطاب کرتے ہوئے راجہ محمد صدیق خان نے کہاکہ میں حکومت

 کی طرف سے آپ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے آیا ہوں تاکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو پیغام ملے کہ پاکستان اور آزادکشمیر کے عوام ان کی بھارت کے خلاف تحریک آزادی میں ان کے ساتھ ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت حاصل کرنے کیلئے لازوال قربانیاں دے رہے ہیں انہوں نے پاکستان کی محبت میں سبز ہلالی پرچم تھام رکھا ہے اور اپنے سینوں پر گولیاں کھا رہے ہیںمگر غاصب بھارت کی فوجوں کے سامنے اپنی گردنیں نہیں جھکا رہے ۔ انہوںنے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی کی منزل بہت قریب ہے ، پاکستان اور بھارت دو ایٹمی قوتیںہیں اور ان کے درمیان مستقل کشیدگی برقرار رہنا خطہ کے امن کیلئے خطرہ ہے اس لیے دنیا کے مہذب ممالک آگے بڑھ کر مسئلہ کشمیر کو حل کروائیں۔ راجہ محمد صدیق خان نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں اس وقت جو حالات چل رہے ہیں وہ مہذب دنیا کیلئے لمحہ فکریہ ہیں ، بھارت کشمیریوں کی آواز دبانے کیلئے طاقت کا بے دریغ استعمال کررہا ہے ،میڈیا پر پابندی ہے ۔ گھر گھر تلاشیوں اور جبر و تشدد سے عوام کی زندگیاں اجیرن بنا دی گئی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ کشمیر ی بھارت کی طاقت کے سامنے کبھی نہیں جھکیں گے اور آزادی حاصل کر کے دم لیں گے ۔ قبل ازیں مہاجرین کے نمائندوں نے وزیر بحالیات کو کیمپ میں درپیش مہاجرین کے مسائل سے آگاہ کیا جس پر وزیر بحالیات نے مہاجرین کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے پانی ، بجلی اور سیوریج کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیگا۔ وزیر بحالیات نے بعدازاں مہاجرین میں 5فروری یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے امدادی تحائف بھی تقسیم کیے اور کیمپ کا دورہ کر کے مسائل کا بھی جائزہ لیا۔

تازہ ترین خبریں