10:16 am
 پیپلز پارٹی اور کشمیر ایک دوسرے کیساتھ لازم و ملزوم ہیں، چوہدری یٰسین

پیپلز پارٹی اور کشمیر ایک دوسرے کیساتھ لازم و ملزوم ہیں، چوہدری یٰسین

10:16 am

 پہال گم( بیورورپورٹ) اپوزیشن لیڈر آزاد کشمیر چودھری محمد یٰسین نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور کشمیر ایک دوسرے کے ساتھ لازم و ملزوم ہیں ،پیپلز پارٹی کے بانی قائد عوام نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے کشمیریوں کے ساتھ جو تاریخی کمٹمنٹ کی زندگی کے آخری لمحات تک اسکو نبھایا،پیپلز پارٹی آج بھی عوام کے نظریات پر کاربند ہے ،5فروری کویوم یکجہتی کشمیرکے طور پر منانے کا فیصلہ بی بی شہید محترمہ بے 

نظیر بھٹو کے دور میں کیا گیا ،آج پوری دنیا میں مظلوم کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا دن منایا جاتا ہے ،کشمیر کا مقدمہ آج عالمی امن کے دعویداروں کے ذمہ قرض ہے ،اگر دنیا میں انسانی ہمدردی کے نام کی کوئی چیز ہے تو پہلی ترجیح کے طور پر مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کے لیے کوششوں کا آغاز کیا جانا چاہیے ،اپوزیشن لیڈر آزاد کشمیر چودھری محمد یٰسین سے آج یہاں برمنگھم میں پیپلز پارٹی برمنگھم کے عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر اپوزیشن لیڈر نے پارٹی عہدیداران سے کہا کہ برطانیہ میں مقیم تارکین وطن کشمیری مسئلہ کشمیر کے سفیر ہیں ،جب تک ہم اپنا کیس خود نہیں لڑیں گے اس وقت تک یہ معاملہ حل ہونے کی امید نہیں رکھی جا سکتی ،انہوں نے کہا کہ آج برطانیہ میں ہونے والے یوم یکجہتی کی تقریبات میں بھرپور شرکت کریں،اور ملی بیداری کا ثبوت دیں۔

تازہ ترین خبریں