10:39 am
ڈرائیور کنٹریکٹر کو ٹریفک سب انسپکٹر سٹی سارجنٹ سے کرا یہ مانگنا مہنگا پڑ گیا

ڈرائیور کنٹریکٹر کو ٹریفک سب انسپکٹر سٹی سارجنٹ سے کرا یہ مانگنا مہنگا پڑ گیا

10:39 am

چک سواری(بیورورپورٹ)ڈرائیور کنٹریکٹر کو ٹریفک سب انسپکٹر سٹی سارجنٹ سے کرا یہ مانگنا مہنگا پڑ گیا ، سٹی ٹریفک سارجنٹ سے کرایہ کیوں مانگا گاڑی کا چالان کردیا تفصیلات کے مطابق میرپور روٹ پر چلنے والی گاڑی کے عملہ کے مطابق ٹریفک سب 

انسپکٹرگاڑی پر بیٹھا اس سے 50 روپے کرایہ وصول کیا اور جب اڈہ سے واپس روانہ ہوئے تو واپسی پرچوک میں کھڑے مذکورہ ٹریفک سب انسپکٹر نے گاڑی کو کھڑا کرلیا اور کہا کہ مجھے سیٹ کیوں نہیں دی کرایہ وصول کیا اور ایک ہزار روپے چالان کرکے چٹ تھما دی گاڑی میں بیٹھے افراد ایسے کرنے سے منع کرتے رہے لیکن مذکورہ نے اختیار استعمال کرکے چالان کردیا ان کا کہنا ہے کہ یہ سراسر زیادتی ہے ڈی آئی جی پولیس ٹریفک اور ایس پی فوری نوٹس لیں۔ 

تازہ ترین خبریں