10:51 am
 سٹیٹ لا ئف پاکستان کا منافع بخش ادارہ ، ہر سازش کو ناکام بنا دینگے ، رائوف خان

سٹیٹ لا ئف پاکستان کا منافع بخش ادارہ ، ہر سازش کو ناکام بنا دینگے ، رائوف خان

10:51 am

چکسواری (سپیشل رپورٹر)سٹیٹ لا ئف انشورنس کا رپوریشن ایکشن کمیٹی میر پور زون کے چیئر مین راجہ محمد راؤف خا ن نے کہا کہ ایک ساز ش کے تحت سٹیٹ لائف انشورنس کے 6 لاکھ (کیڈر ) سیل آفیسر کو بے روز گار کردیا گیا جن کی بحالی تک احتجاج جاری رہے گاسٹیٹ لائف کا ادارہ ہماری ماں کی طرح ہے اس کے خلاف ہونے والی ہر ساز ش کو ناکام بنا دینگے سٹیٹ لا ئف پاکستان کا منافع بخش ادارہ ہے جہاں روزانہ لاکھوں

 اور کروڑوں روپے جمع ہو تے ہیں سیل آ فیسر کی آسامی کو ختم کرکے گھناؤنی سازش کی گئی جس کی بحالی تک کسی قسم کی کوئی رقم جمع نہیں ہونے دینگے جس کا ثبوت چار دن سے موجود ہے ان خیالات کااظہار انہو ں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہو ں نے کہا کہ محسن پا کستان ڈاکٹر عبدلقدیر خا ن کے تاریخی الفاظ ہیں کہ اگر سٹیٹ لا ئف کا ادارہ مدد نہ کرتا تو شاید پاکستان ایٹمی قوت نہ بنتا انہو ں نے کہاکہ یہ کیسی تبدیلی ہے جو لاکھوں لوگوں کو بے روز گار کر رہی ہے انہو ں نے کہاکہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے اگر یہ غیر منصفانہ فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو پورے پاکستان کے 32زون میں احتجاجی تحریک کا دائرہ کار بڑھا دیا جا ئے گا جس کوکنٹرول کرنا کسی کے بس میں نہیں رہے گا حالات کی خرابی کی زمہ دار حکومت ہو گی ۔

تازہ ترین خبریں